1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستاسرائیل

اسرائیلی مال میں چاقو سے حملے میں ایک شخص ہلاک

3 جولائی 2024

اسرائیل کے ایک شاپنگ مال میں بدھ کے روز کیے گئے ایک چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی پولیس اور طبی عملے کے مطابق حملہ آور کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

https://p.dw.com/p/4hpYj
Israel I Messerangriffs in einem Einkaufszentrum in Karmiel, Nordisrael
تصویر: Avi Ohayon/REUTERS

آج بدھ کے روز یروشلم سے نیوز ایجنسی روئٹرز نے بتایا ایک مال میں ایک حملہ آور نے چاقو سے وار کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا جبکہ اسی حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا۔

طبی ماہرین کے مطابق ہسپتال منتقل کیے جانے والے دو زخمیوں میں سے ایک راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو موقع پر ہی گولی مار دی گئی تھی۔

شمالی اسرائیل کے کرمیل شاپنگ مال میں ہونے والا چاقو حملہ
شمالی اسرائیل کے کرمیل شاپنگ مال میں چاقو حملے کی کارروائی کے بعد پولیس کا گھیراتصویر: Avi Ohayon/REUTERS

اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے دونوں افراد کی عمریں 20 اور 30 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ اس حملے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں شاپنگ مال کے فرش پر دو آدمیوں کو بے حرکت پڑے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا اور آس پاس موجود لوگ انہیں فوری طبی امداد دینے کی کوشش میں تھے۔

فوری طور پر کسی نے بھی اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مشرقی یروشلم میں مسمار ہوتے فلسطینیوں کے گھر

 

ک م/ ر ب، م م (روئٹرز)