جرمن شہر کوٹبس کے ایک اسکول کے طلبہ اپنے تین افغان ساتھیوں کی ملک بدری کے احکامات جاری ہونے کے بعد مظاہرے کر رہے ہیں، جب کہ یہ ملک بدری رکوانے کے لیے انہوں نے چندہ جمع کرتے ہوئے ایک پوری مہم شروع کر رکھی ہے، تاکہ کسی طرح ان افغان مہاجر ساتھیوں کہ جرمنی ہی میں رکھا جا سکے۔