ايشيا کپ کا فائنل، شائقين کی نظریں آفریدی پر
8 مارچ 2014بنگلہ ديش ميں جاری ايشيا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ميں پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد خان آفريدی اب تک دو ڈرامائی اننگز کھيل چکے ہيں۔ پہلے روايتی حريف بھارت کے خلاف اٹھارہ گيندوں پر چونتيس اور پھر ميزبان بنگلہ ديش کے خلاف پچيس گيندوں پر انسٹھ زنر اسکور کر کے انہوں نے دونوں ميچوں کا تختہ پاکستان کے حق ميں پلٹ ديا تھا۔ تاہم آفريدی اپنے کولہے ميں کچھاؤ اور تکليف کے سبب جمعے کے روز ہونے والی ٹريننگ ميں حصہ نہ لے سکے اور يہی وجہ ہے کہ ٹيم انتظاميہ سميت لاکھوں شائقين يہ اميد لگائے بيٹھے ہيں کہ ’بوم بوم آفريدی‘ آج کھيلے جانے والے فائنل ميچ کے ليے بروقت صحت ياب ہو جائيں گے۔
اس بارے ميں بات کرتے ہوئے پاکستانی قومی کرکٹ ٹيم کے مينيجر ذاکر خان نے کہا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہيں اور ميچ کے آغاز سے پہلے فيصلہ کريں گے۔ آج کے ميچ کے ليے نہ صرف شاہد آفريدی بلکہ بلے باز احمد شہزاد اور شرجيل خان سميت بالر عمر گل بھی مکمل طور پر فٹ نہيں ہيں۔ تاہم کپتان مصباح الحق پُر اعتماد ہيں اور ان کہنا ہے کہ ٹيم کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے ليے تيار ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جس طرح ٹيم اپنے آخری دو ميچ جيتی ہے، ٹيم کا حوصلہ کافی بلند ہے۔ ہم اميد کرتے ہيں کہ ہم اچھی اور مثبت انداز ميں کرکٹ کھيلتے رہيں گے۔ اگر آپ اچھا کھيليں تو نتائج آپ کے حق ميں جاتے ہيں۔‘‘
البتہ اس موقع پر مصباح الحق نے مزيد کہا کہ وہ اميد کرتے ہيں کہ شاہد آفريدی مکمل طور پر صحت ياب ہو کر اس ميچ ميں شرکت کر سکيں کيونکہ وہ نہ صرف تباہ کن بلے بازی بلکہ اپنی ليگ اسپن بالنگ کی بدولت ٹيم کے ليے ايک اہم بالر بھی ہيں۔ کپتان کے بقول اس وقت آفريدی کافی اچھی فارم ميں ہيں اور ان کی ٹيم ميں موجودگی سے جس طرح ٹيم اور مخالف ٹيم پر اثر پڑتا ہے، اسے مد نظر رکھتے ہوئے انہيں کھيلنا چاہيے۔
اس موقع پر کپتان مصباح الحق نے يہ بھی کہا کہ چار مرتبہ ايشيا کپ کی فاتح اور رواں ٹورنامنٹ ميں تاحال ناقابل شکست سری لنکن ٹيم کو ہرانا اتنا آسان کام نہيں ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’سری لنکا کی ٹیم ایک مشکل ٹيم ہے، بالخصوص فائنل ميچ ميں، کيونکہ وہ ہميشہ لڑتی ہے اور بنيادی چيزيں درست کرتی ہے۔‘‘
فائنل ميچ آج بنگلہ ديش کے شہر مير پور کے شير بنگلہ اسٹيڈيم پر کھيلا جائے گا۔