1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اگلے سال سیر کیجیے پاکستان کی!

بینش جاوید
26 دسمبر 2018

سن دو ہزار انیس میں کن ممالک کی سیاحت کی جائے؟مشہور  فوربز میگزین نے اپنی ایک حالیہ لسٹ میں عالمی سیاحوں کو پاکستان جانے کی تجویز دی ہے۔

https://p.dw.com/p/3Aejf
China Xinjiang Provinz - Am China-Pakistan Friendship Highway
تصویر: Getty Images/AFP/J. Eisele

اس تحریر کے مطابق  سیاحوں کو چاہیے کہ وہ قراقرم ہائی وے کے ذریعے ہنزہ، شگر اور خپلو کا دورہ کریں ۔ یہ مقامات پاکستانی علاقے گلگت بلتستان میں واقع  ہیں، جو دنیا بھر کے سیاحوں میں مقبول ہیں۔ خاص طور پر یہاں کوہ پیما کے ٹو، نانگا پربت اور دیگر پہاڑوں کو سر کرنے کے لیے  اس خطے کا رخ کرتے ہیں۔

ٹریویل ویب سائٹ جیو ایک کے ساتھ کام کرنے والی سارہ باربیری کے مطابق پاکستان کے شمال مشرقی علاقوں میں سیاح انتہائی خوبصورت نظارے دیکھ سکتے ہیں۔ وہ اپنی تحریر میں اس علاقے کے ہوا میں جھولتے ہوئے پلوں کی بھی تعریف کرتی ہیں۔

 پاکستان کے علاوہ  اس فہرست میں کولمبیا، بھوٹان، پرتگال، روانڈا، منگولیا، ایتھوپیا اور  میکسیکو بھی شامل ہیں۔