بریانی آلو کے ساتھ یا آلو کے بغیر ؟
22 نومبر 2017کچھ روز قبل امریکی کامیڈین کے پوچھے گئے اس سوال کے انہیں چودہ ہزار سے زائد جوابات موصول ہوئے اور مقابلہ برابر رہا۔ اس بحث کا حصہ بنتے ہوئے ٹوئٹر صارف اینی ضمان نے لکھا،''آلو بریانی کا ایک انتہائی اہم جزو ہے، صرف ایک پاکستانی ہی اور کھانوں کا شوقین شخص ہی یہ جانتا ہے۔‘‘
طلحہ شکیل نے لکھا،'' آلو ہو یا نہیں، بس بریانی ہونی چاہیے۔‘‘ ٹوئٹر کے ایک اور صارف نے لکھا،’’ وہ کھانا جس میں آلو ہوں وہ بریانی ہو ہی نہیں سکتا۔‘‘ اے برنی نامی ایک صارف نے لکھا،’’ مجھے یقین نہیں آرہا کہ بریانی میں آلو ہونے یا نہ ہونے کا مقابلہ برابر رہا، میں اب بھی انہی لوگوں میں شامل ہوں جو کہتے ہیں کہ آلو کا بریانی میں کوئی کام نہیں۔‘‘
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی ٹوئٹر کے اس مقابلے کے نتائج کو قبول نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا،’’ دھاندلی، ہم دھاندلی والے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ بریانی تو آلو کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔‘‘ اسد عمر نے لکھا کہ ان نتائج کے خلاف سائبر اسپیس میں دھرنے کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
جیریمی مک لیلن کی اس ٹوئٹ کا چرچا سوشل میڈیا پر بھی رہا اور پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھی۔