1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: بائرن میونخ کی برتری برقرار

18 نومبر 2012

جرمن فٹ بال لیگ یا بنڈس لیگا میں ہفتے کے کھیلے گئے ایک میچ میں بائرن میونخ اور نیورمبرگ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم میونخ لیگ میں آٹھ پوائنٹس کے فرق کے ساتھ اب بھی سر فہرست ہے۔

https://p.dw.com/p/16l71
تصویر: Getty Images

ہفتے کے روز نوریمبرگ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے ڈرا ہو جانے کے باوجود بائرن میونخ نے جرمن فٹ بال لیگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔ ہفتے ہی کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں شالکے کی ٹیم لیورکوزن سے صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہار گئی۔

بائرن مینخ اور نیورمبرگ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں میونخ کی ٹیم نے ابتدا ہی میں ایک گول کر کے سبقت حاصل کر لی تھی تاہم ماریو مانڈزوکچ کی جانب سے میچ کے تیسرے منٹ میں کیے جانے والے اس گول کو مارکوس فوئلنیر نے دوسرے ہاف کے ابتدا میں گول کر کے برابر کر دیا۔

میونخ کی ٹیم کے کوچ نے میچ ڈرا ہو جانے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’’دنیا ختم ہو جانے کے مترادف نہیں ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ میونخ کی ٹیم میچ پر حاوی رہی مگر وہ دوسرا یا تیسرا گول کرنے میں ناکام رہی۔

Fußball1. Bundesliga12. Spieltag Eintracht Frankfurt - FC Ausgburg
فرینکفرٹ نے آؤگسبرگ کو کو دو صفر سے جب کہ دفاعی چیمپیئن ڈورٹمنڈ نے فوئرتھ کی ٹیم کو تین ایک سے ہرا دیاتصویر: picture alliance/PROMEDIAFOTO

بائرن میونخ کی ٹیم منگل کے روز ہسپانوی ٹیم ویلینشیا کے خلاف چیمپیئنز لیگ کے گروپ راؤنڈ کا ایک اہم میچ کھیلے گی۔

میونخ کی ٹیم کے لیے اس میچ کے ڈرا ہو جانے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا کیوں کہ بنڈس لیگا میں دوسرے نمبر پر براجمان ٹیم شالکے اپنا میچ دو صفر سے ہار گئی۔ شالکے کی ٹیم کے کپتان بینیڈکٹ کا کہنا تھا کہ شالکے نے میچ کے دوران زبردست غلطیاں کیں اور میچ پر اپنی گرفت برقرار نہیں رکھی۔

کھیلے گئے دیگر میچوں میں فرینکفرٹ نے آؤگسبرگ کو  کو دو صفر سے جب کہ دفاعی چیمپیئن ڈورٹمنڈ نے فوئرتھ کی ٹیم کو تین ایک سے ہرا دیا۔

shs / at (AFP, Reuters)