1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی کپتان کمبلے ریٹائرڈ

2 نومبر 2008

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی بھارتی کپتان انیل کمبلے نے دنیائے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Fm1v
تصویر: AP

بھارتی سٹار کرکٹر انیل کمبلے نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے اوراب وہ آسٹریلیا کے خلاف انتیس اکتوبرکو ناگپور میں کھیلے جانے والےسیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ اڑتیس سالہ لیگ بریک گوگلی باولرانیل کمبلے نے کل ایک سو بتیس ٹیسٹ میچوں میں چھ سوانیس وکٹیں حاصل کیں جوکسی بھی بھارتی باولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں ۔انیل کمبلے بین الاقوامی سطح پر تیسرے باولر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

انیل کمبلے نے بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے چودہ ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کےفرائض سرانجام دئے۔ رواں برس انیل کمبلے اپنی پرفارمنس برقرار نہ رکھ سکے اور تقریبا پچاس رنز کی اوسط سےصرف اٹھائیس وکٹیں ہی حاصل کر سکے۔

بھارتی لیگ سپنر انیل کمبلے جم لیکر کے بعد دوسرے باولر ہیں جنہوں نے ایک اننگز میں دس وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انیل کمبلے نے سن دو ہزار سات میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر منٹ اختیار کی تھی۔