1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں میرے مداح کی گرفتاری شرم ناک ہے، شاہد آفریدی

بینش جاوید
21 دسمبر 2016

پاکستانی کرکٹ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا احتجاجاً کہنا ہے بھارت کی جانب سے ایک نوجوان کو آفریدی کے نام والی ٹی شرٹ پہننے پر گرفتار کيا جانا، ایک شرم ناک عمل ہے۔

https://p.dw.com/p/2UfDC
Indien World T20 cricket tournament - Team Pakistan - Shahid Afridi
تصویر: Getty Images/AFP/D. Sarkar

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اکیس سالہ ریپن چوہدری کو گزشتہ اتوار کے روز  شمال مشرقی ریاست آسام سے اس لیے گرفتار کر لیا گیا تھا کیوں کہ ’اس کی ٹی شرٹ نے ہندو بنیاد پرست گروہ کو ناراض کر دیا تھا۔‘

ایک شخص نے اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا، ’’اس نوجوان کے خلاف ایک مقامی دائیں بازو کے گروہ نے شکایت درج کرائی تھی، ہم نے اسے گرفتار کر لیا اور پھر اسے فوری طور پر ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا تھا۔‘‘

پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے جاندار چھکوں اور بے دھڑک بلے بازی نے انہیں عالمی سطح پر شہرت دلائی ہے اور ان کے کئی مداح ہیں۔ شاہد آفریدی نے اے ایف پی کو بتایا،’’ میرے ایک مداح کو میرے نام کی ٹی شرٹ پہننے پر گرفتار کرنا شرم ناک ہے، مہذب افراد کو ایسے عمل زیب نہیں دیتے۔‘‘

 شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ کے مداح دونوں ممالک کے تعلقات سے بڑھ کر کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ملکوں کے کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے۔

Cricket World Cup Spiel zwischen Indien und Pakistan
اسی برس جنوری میں ایک پاکستانی کو اپنے گھر میں بھارت کا جھنڈا لہرانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا تھاتصویر: Saeed Khan/AFP/Getty Images

شاہد آفریدی ماضی میں خود بھی اس وقت مشکل میں آ گئے تھے جب  انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں پاکستان سے زیادہ بھارت میں مداحوں سے محبت ملتی ہے۔

اسی برس جنوری میں ایک پاکستانی کو اپنے گھر میں بھارت کا جھنڈا لہرانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا تھا، جسے بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔

پاکستان  اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اس برس ستمبر کے ماہ میں مزید بڑھ گئی جب بھارت میں پاک بھارت سرحدی علاقے پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرایا۔ اس حملے میں 18 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ بھی کسی تیسرے ملک میں منعقد کیے جاتے ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں