1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تل ابیب پہلی مرتبہ دنیا کا مہنگا ترین شہر بن گیا

1 دسمبر 2021

اسرائیلی شہر تل ابیب نے مہنگا ہونے کے اعتبار سے پیرس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیرس اور سنگاپور ایک ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔

https://p.dw.com/p/43h29
Israel Ben Gurion Flughafen
تصویر: Ahmad Gharabli/AFP/Getty Images

سن 2020 کے مقابلے میں اسرائیل کے شہر تل ابیب نے پانچ درجے اوپر کی جانب پہنچ کر دنیا کا مہنگا ترین شہر ہونے کا درجہ حاصل کیا۔ سن 2020 میں مہنگے ترین شہر کی پہلی پوزیشن پر تین شہر براجمان تھے، ان شہروں میں پیرس، ہانگ کانگ اور زیورچ شامل تھے۔

ہانگ کانگ اور ٹوکیو دنیا کے انتہائی مہنگے شہر

رواں برس کی رپورٹ میں یہ تینوں شہر مہنگے ترین ہونے کے درجے سے تنزلی کر گئے ہیں۔ پیرس اور سنگا پور ایک ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ زیورچ تیسرے اور ہانگ کانگ چوتھا مہنگا ترین مقام ہے۔ مہنگے ترین شہروں کی درجہ بندی میں امریکا کا نیویارک سٹی چھٹی پوزیشن پر ہے جب کہ ساتویں پر جنیوا ہے۔

Deutschland Frankfurt am Main | Skyline
دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں جرمن شہر فرینکفرٹ انیسویں پوزیشن پر ہےتصویر: Boris Roessler/dpa/picture alliance

شہری زندگی مہنگی ہونی کی وجوہات

تل ابیب کے دنیا میں مہنگا ترین شہر ہونے کی اولین وجہ ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں پیدا ہونے والی غیر معمولی بہتری ہے۔ اس اسرائیلی شہر میں ٹرانسپورٹ کے کرائے جہاں بڑھے ہیں وہاں کھانے پینے کی عام ضروریاتِ زندگی کی اشیا بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔

دنیا کا مہنگا ترین کورونا ماسک کتنے کا؟

رواں برس کے معاشی ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کا عمل اگست اور ستمبر میں مکمل کر لیا جاتا ہے اور انہی اعداد و شمار کی بنیاد پر مختلف ممالک اور شہروں کی درجہ بندی کا سلسلہ مکمل کیا جاتا ہے۔ انہی مہینوں میں سمندر کے ذریعے سامان کی ترسیل کی قیمتوں میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا تھا۔

Syrien I Panorama der Stadt Damaskus
دنیا کا سب سے سستا ترین شہر شامی دارالحکومت دمشق ہےتصویر: Mikhail Alaeddin/Sputnik/dpa/picture alliance

معاشی اندازوں کے مطابق اوسط کے اعتبار سے دنیا کے قریب سبھی ممالک میں عام اشیا کی قیمتوں میں ساڑھے تین فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ کورونا وبا کی وجہ سے اشیا کی طلب یا ڈیمانڈ میں اضافہ اور سپلائی میں کمی  ہے۔

دوسرے کون سے شہروں میں مہنگائی بڑھی ہے

جرمن دارالحکومت برلن مہنگائی کے اعتبار سے گزشتہ برس بیالیسواں درجے پر تھا اور رواں برس اس کی پوزیشن آٹھ درجے نیچے چلی گئی ہے اور مہنگی شہری زندگی کی درجہ بندی میں یہ پچاسویں مقام پر ہے۔ اس طرح برلن اِن مہنگی زندگی رکھنے والے شہروں کی فہرست میں سب سے سستا شہر بن گیا ہے۔ جرمنی کے مالیاتی مرکز کی حیثیت رکھنے والے فرینکفرٹ کی پوزیشن انیسویں ہے۔

مکانات کے کرائے: جرمنی کا مہنگا ترین شہر اب اشٹٹ گارٹ

 مہنگا ترین شہر بننے کی سب سے بڑی چھلانگ ایرانی دارالحکومت تہران نے لگائی ہے۔ سن 2020 میں یہ 79 ویں پوزیشن پر تھا اور سن 2021 میں یہ 29 ویں درجے پر پہنچ گیا ہے۔ تہران کی پوزیشن میں تبدیلی کی وجہ ایران پر عائد امریکی اقتصادی پابندیاں ہیں۔

Singapur Merlion Park & Business district
سنگاپور بھی دنیا کے مہنگے ترین مقامات میں شمار ہوتا ہےتصویر: Yeen Ling Chong/AP Photo/picture-alliance

دنیا کے سستے ترین شہر کے طور پر خانہ جنگی و سیاسی افراتفری کے شکار ملک شام کے دارالحکومت دمشق نے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ سستے ترین شہروں میں دوسری پوزیشن پر ایسے ہی عدم استحکام کے شکارملک لیبیا کا دارالحکومت طرابلس ہے۔

ع ح/ب ج (اے ایف پی، ڈی پی اے)