1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنوں کی اکثریت غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف‌

4 جون 2024

جرمن ہفت روزہ جریدے ’شٹیرن‘ کے ایک تازہ عوامی جائزے کے نتیجے میں بتایا گیا ہے کہ جرمن عوام کی اکثریت غزہ پٹی میں اسرائیلی عسکری کارروائیوں کی مخالف ہے۔

https://p.dw.com/p/4gceE
Deutschland, Berlin | Pro Palästinensische Demonstration
تصویر: Michael Kuenne/PRESSCOV/ZUMA/picture alliance

جرمن میگزین 'شٹیرن‘ کی جانب سے کرائے گئے ایک عوامی سروے میں 61 فیصد جرمن عوام نے غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کی۔ اس سروے کے مطابق جرمنی میں اسرائیل کے لیے عوامی حمایت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

اسرائیل کی امداد روکنے کے لیے جرمنی پر قانونی دباؤ

جرمنی غزہ میں مبینہ نسل کشی میں ملوث نہیں، برلن حکومت

سات اکتوبر کے حملے کے بعد 62 فیصد جرمن عوام نے غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی عسکری مشن کی حمایت کی تھی جب کہ اب یہ شرح فقط 33 فیصد دیکھی گئی ہے۔ غزہ میں گزشتہ قریب آٹھ ماہ سے اسرائیلی عسکری آپریشن جاری ہے، جب کہ جرمنی میں اس آپریشن کے لیے حمایت مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔

غزہ کی جنگ کا آغاز گزشتہ برس سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیلی میں فسلطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے دہشت گردانہ حملے میں تقریباﹰ بارہ سو اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت اور قریب ڈھائی سو کے مغوی بنا کر غزہ پٹی لے جائے جانے کے بعد ہوا تھا۔

Berlin sogenannter Palästina-Kongress
غزہ جنگ کے حوالے سے جرمن عوامی راتے میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہےتصویر: JOHN MACDOUGALL/AFP

غزہ پٹی میں حماس کے زیرانتظام کام کرنے والی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شدید نوعیت کی فضائی اور زمینی عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک وہاں چھتیس ہزار چار سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

برلن میں محبت بانٹتے مسلم امام اور یہودی ربی

جرمن جریدے 'شٹیرن‘ کے سروے کے لیے تیس اور اکتیس مئی کو ایک ہزار تین افراد کی ٹیلی فون کے ذریعے رائے لی گئی۔

ع ت / م م (ڈی پی اے)