1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن قومی فٹ بال لیگ کا دسواں میچ ڈے اختتام پذیر

Imtiaz Ahmad5 نومبر 2012

گزشتہ بائیس برسوں کے دوران بائرن میونخ کی ٹیم کو پہلی مرتبہ شکست دینے کے بعد لیور کوزن کو یہ منوانے کی ضرورت تھی کہ وہ دیگر ٹیموں کو بھی ہرا سکتی ہے۔ لیور کوزن نے اب یہی کر دکھایا ہے۔

https://p.dw.com/p/16cm2
تصویر: picture-alliance/dpa

اتوار کو جرمن قومی فٹ بال لیگ کے دسویں میچ ڈے کے آخری اور تیسرے روز مجموعی طور پر دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں لیور کوزن کی ٹیم نے ڈوسلڈورف کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ اپنی اس جیت کے ساتھ ہی لیور کوزن کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ ڈوسلڈورف کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پندرہویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

دوسرا میچ بریمن اور مائنز کی ٹیموں کے مابین ہوا۔ ان دونوں ٹیموں کے درميان میچ کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں ہوا۔ گیم کے اختتام تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو مات دینے کی سر توڑ کوششیں کرتی رہیں لیکن جیت بریمن کے حصے میں آئی۔ اس میچ میں مائنز کی ٹیم نے صرف ایک گول کیا جبکہ بریمن کی ٹیم دو گول کرنے میں کامیاب رہی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ویردر بریمن کی پوزیشن ساتویں جبکہ مائنز کی ٹیم آٹھویں نمبر پر براجمان ہے۔

Fußball Bundesliga 10. Spieltag Bayer Leverkusen Fortuna Düsseldorf
لیور کوزن کی ٹیم نے ڈوسلڈورف کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیتصویر: picture-alliance/dpa

دسویں میچ ڈے کا دوسرا دن

بنڈس لیگا یعنی جرمن فیڈرل فٹ بال لیگ کے دسویں دن کے دوسرے روز ہفتے کو مجموعی طور پر چھ میچ کھیلے گئے۔ ان میچوں میں ہوفن ہائم کی ٹیم نے شالکے کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی جبکہ ڈورٹمنڈ کی ٹیم اشٹٹ گارٹ سے اپنا میچ برابر کر بیٹھی۔ اسی طرح تیسرے میچ میں میونخ نے ہیمبرگ کو مات دے کر اپنے پہلے نمبر کی پوزیشن کو مزید مستحکم بنایا۔

ہفتے کے دن کھیلے گئے دیگر میچوں میں فرائی برگ اور مؤنشن گلاڈ باخ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ نیورنمبرگ نے وولف برگ کو ایک صفر سے مات دی۔ بنڈس لیگا کے دسویں میچ ڈے کے دوسرے روز ہینوور نے آوگسبرگ کو دو صفرسے ہرایا۔

Fußball Bundesliga 10. Spieltag Werder Bremen FSV Mainz 05
مائنز کی ٹیم نے صرف ایک گول کیا جبکہ بریمن کی ٹیم دو گول کرنے میں کامیاب رہیتصویر: picture-alliance/dpa

دسویں میچ ڈے کا پہلا دن

جمعے کے روز بنڈس لیگا کے رواں سیزن کے دسویں میچ ڈے کے آغاز پر صرف ایک میچ کھیلا گیا۔ یہ کھیل آئنٹراخٹ فرینکفرٹ (Eintracht Frankfurt) اور گروئتھرفیُورتھ (Greuther Fuerth) کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا۔

بنڈس لیگا کا پہلا حصہ وسط دسمبر میں مکمل ہو گا۔ اس لحاظ سے پہلے مرحلے ميں سات میچ ڈیز رہ گئے ہیں۔ پہلے مرحلے کی ٹاپ ٹیم کو موسم خزاں کی چیمپئن قرار دیا جاتا ہے۔ ابھی تک بائرن میونخ کی ٹیم گولڈن جوبلی سیزن کو جیتنے کی جانب گامزن ہے۔

بائرن میونخ کے اس وقت ستائیس پوائنٹس ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر کی ٹیم شالکے اور تیسرے نمبر پر براجمان فرینکفرٹ کی ٹیم کے پوائنٹس بیس بیس ہیں۔

ia / as (DW)