1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سنگاپور ایئرلائن کے ذریعے ہانگ کانگ شارک کے پروں کی اسمگلنگ

30 مئی 2018

ماحولیاتی کارکنان کے مطابق سنگا پور ایئر لائن کی ایک پرواز میں شارک مچھلی کے پروں کے علاوہ معدومی کے خطرے سے دوچار دیگر آبی انواع کی چُھپائی گئی کھیپ ہانگ کانگ پہنچائی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2ye0P
Haifischflossen
تصویر: picture-alliance/dpa/H. Simanjutak

ہانگ کانگ شارک مچھلی کے پروں کی خرید و فروخت کے دنیا میں سب سے بڑے مراکز میں سے ایک ہے۔  متعدد کھانوں کی دکانوں، چند فضائی کمپنیوں اور آبی تحفظ کے لیے کام کرنے والوں کے دباؤ کے باوجود ہانگ کانگ کے کئی سی فوڈ اسٹورز پر مچھلی کے پر فروخت کیے جاتے ہیں۔

ماحولیاتی تحفظ  کے لیے کام کرنے والے امریکی گروپ ’سی شیپرڈ ‘ کا کہنا ہے کہ اس مہینے کے آغاز میں سری لنکن شہر کولمبو میں  سنگاپور کے راستے 989 کلو گرام وزنی ایک شپمنٹ پہنچی ہے۔ جس میں معدومی کے خطرے سے دوچار وہیل شارک کے پروں کو تجارت کے لیے قانونی اجازت کی حامل مچھلی کے پروں کے درمیان چھپایا گیا تھا تاکہ وہ پہچان میں نہ آسکیں۔  

Haifischflossensuppe
شارک مچھلیوں کے پروں کا سوپ مرغوب غذا ہےتصویر: picture-alliance/dpa

شارک کے پروں کا سوپ، آبی حیات کے لیے خطرہ بنتا ہوا

شارک کا سوپ بلند سماجی مرتبے کی علامت

سی شیپرڈ نے ہانگ کانگ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگلی حیات سے متعلق جرائم کو روکنے کے لیے اپنے اصولوں کو مزید سخت کرے اور قانون میں موجود اس کمی کو پورا کرے جس کی وجہ سے شارک مچھلی کے پروں کی تجارت کا راستہ مؤثر انداز سے روکا جا سکے۔

ہانگ کانگ دنیا بھر میں کئی متنازع، ممنوع اور خطرے سے دوچار  مثلاﹰ شارک کے پر، ہاتھی کے دانت، گینڈے کے سینگ اور  چیتے کے اعضاء جیسی اشیاء کی تجارت میں شہرت رکھتا ہے اور اس حوالے سے اکثر و بیشتر تنقید کی زد میں رہتا ہے۔ ورلڈ وائلڈ لائف کے مطابق ہر سال 70 ملین شارک مچھلیوں کا شکار کیا جاتا ہے جبکہ بہت بڑی تعداد میں ان کے پر ہانگ کانگ برآمد کیے جاتے ہیں۔ 

ع ف/  ص ح (اے ایف پی )