1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سینٹ پاؤلی بنڈس لیگا سے اخراج کے خطرے سے دوچار

30 اپریل 2011

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 32 ویں میچ ڈے کے سلسلے میں جمعے کے روز کھیلے جانے والے ایک میچ میں کائزرزلاؤٹرن سے شکست کے بعد سینٹ پاؤلی کی ٹیم لیگ سے خارج ہو جانے کے خطرے سے دوچار ہو گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/116hD
تصویر: picture alliance/dpa

جمعے کے روز کھیلے گئے اس میچ میں کائزرزلاؤٹرن نے سینٹ پاؤلی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ کائزرزلاؤٹرن کی طرف سے کرسٹیان ٹیفرٹ اور ماتھیاس آبیل نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ ہموار کی۔

Bundesliga 30. Spieltag Dortmund Freiburg
ڈورڑٹمنڈ کی ٹیم اس وقت لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر ہےتصویر: AP/dapd

اس جیت کے بعد کائزرزلاؤٹرن کی ٹیم لیگ میں گیارہویں پوزیشن پر آ گئی ہے اور اس کے بنڈس لیگا سے خارج ہونے کا خطرہ کافی حد تک کم ہو گیا ہے تاہم سینٹ پاؤلی کی ٹیم اب لیگ سے خارج ہو جانے کے خطرے سے دوچار ہو گئی ہے۔ بنڈس لیگا کے ہر سیزن میں 18 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جبکہ سیزن میں 17ویں اور 18 ویں نمبر پر آنے والی ٹیمیں بنڈس لیگا ون سے خارج کر دی جاتی ہیں اور انہیں بنڈس لیگا ٹو کھیلنا پڑتا ہے جبکہ 16ویں نمبر کی ٹیم کو Relegation Play-off سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

جمعہ کے روز کھیلے گئے ایک اور میچ میں وولفس برگ نے بریمن کو شکست سے دوچار ہے۔ اس شکست کے بعد بریمن کی ٹیم لیگ میں 12 نمبر پر آ گئی ہے۔

آج ہفتے کے روز لیگ کی اب تک کی ٹاپ ٹیم ڈورٹمنڈ کا مقابلہ نیورمبرگ سے ہو گا جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر براجمان لیورکوزن کی ٹیم کولون کے مدمقابل آئے گی۔

مائنز کا میچ فرینکفرٹ سے جبکہ ہیمبرگ کا مقابلہ فرائی برگ سے ہو گا۔ ہینوور اور مؤنشن گلاڈباخ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی جبکہ ہوفن ہائم کا مقابلہ اشٹٹ گارٹ اور دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کا سامنا شالکے سے ہو گا۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ڈورٹمنڈ 69 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور لیورکوزن 64 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں