1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی کپ فٹبال، سب سے زیادہ فیورٹ برازیل پریشان

عاطف توقیر18 جون 2014

عالمی کپ فٹبال کے چھٹے روز ہاٹ فیورٹ سمجھی جانے والے برازیل کی ٹیم اپنے مدمقابل میکسیکو کو شکست دینے میں ناکام رہی اور مقابلہ برابری کے نتیجے پر ختم ہو گیا۔ اس میچ میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی۔

https://p.dw.com/p/1CKr3
تصویر: AFP/Getty Images

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جب یہ ٹورنامنٹ شروع ہوا، تو کہا جا رہا تھا کہ اس بار یہ عالمی کپ یا تو برازیل جیت جائے گا یہ دفاع چیمیئن سپین، تاہم اپنے پہلے ہی میچ میں ہالینڈ سے ایک کے مقابلے میں پانچ گول کی تاریخی شکست کھانے کے بعد برازیل کو ’ہاٹ فیورٹ‘ قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم گروپ اے میں میکسیکو کے مقابلے میں اپنے میچ میں برازیل کی ٹیم کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اس کے برعکس میکسیکو کی ٹیم نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ برازیل اور میکسیکو کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں مدمقابل آئیں اور برازیل میکسیکو کو شکست دینے میں ناکام رہا۔

FIFA Fußball WM 2014 Südkorea Russland Son
روس اور جنوبی کوریا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہاتصویر: AFP/Getty Images

ادھر ایک اور میچ میں بیلجیئم نے الجزائر کی ٹیم کو نہایت سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ اس میچ کے آغاز میں ڈی میں فاؤل پر الجزائر کو پنیلٹی کک مل گئی تھی، جسے اس نے باآسانی گول میں تبدیل کر کے برتری حاصل کی، تاہم بیلجیئم کی ٹیم نے نہ صرف یہ برتری ختم کی بلکہ میچ کے اختتام سے تقریباﹰ دس منٹ قبل ایک نہایت خوبصورت گول کر کے نتیجے کو اپنی جیت میں بدل دیا۔

منگل کے روز آخری میچ روس اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے، تاہم یہ میچ بھی برابری کے نتیجے پر ختم ہوا۔ اس میچ میں جنوبی کوریا نے ایک گول کر کے برتری حاصل کر لی تھی اور ایک موقع پر لگ رہا تھا، جیسے وہ یہ میچ جیت جائے گی، تاہم روس نے یہ برتری ختم کرنے میں کامیاب رہا اور مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

چھٹے دن کے اختتام پر اس ورلڈ کپ میں شریک تمام 32 ٹیمیں کم از کم ایک میچ کھیل چکی ہیں ، تاہم اب تک سپین کے خلاف پانچ ایک سے کامیابی حاصل کرنے والی ڈچ ٹیم اور پرتگال کے خلاف چار صفر سے مقابلہ اپنے نام کرنے والی جرمن ٹیم اس ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دی جا رہی ہیں۔