پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر فہیم اشرف پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹیم میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔ لاہور میں ڈی ڈبلیو اردو سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم نے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے بہترین پرفارمنس دینا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں بھی ان کی کارکردگی کو یاد کیا جائے۔