کئی ماہ کے ثالثی مذاکرات کے بعد اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی کی شرائط پر اتفاق کر لیا ہے، جس سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ اگر اس معاہدے پر عمل درآمد ہوتا ہے تو حماس کے زیر حراست درجنوں یرغمالیوں کو آزاد اور اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔