لارڈز ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو پچھاڑ دیا
27 مئی 2018اس میچ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 64 کا ہدف دے کر ڈھیر ہو گئی، جسے پاکستان نے فقط ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر دیا۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی آخری چار وکٹیں صرف 27 منٹ میں گریں، جب کہ ان کی جانب سے دیا گیا ہدف پاکستانی ٹیم نے نصف گھنٹے سے بھی کم وقت میں مکمل کر دیا۔ دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو اب ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی ہے۔
’تین دن نہیں تو چار دن ہی سہی‘
سمارٹ گھڑیاں پہننے میں قباحت کیا ہے؟
سینیئر کھلاڑیوں کو ذمہ داری اٹھانا پڑے گی، سرفراز احمد
دوسری اننگز میں چوتھے روز کے کھیل میں انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، تو آخری چاروں وکٹیں کوئی خاطر خواہ اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم فقط 242 رنز بنا سکی جب کہ پہلی اننگز میں انگلش ٹیم صرف 184 رنز بنا سکی تھی۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بنائے تھے۔ اس طرح انگلش ٹیم کی جانب سے پاکستان کے ساتھ 65 رنز کا ہدف رکھا گیا۔
چوتھے روز انگلش کھلاڑی بٹلر دوسرے ہی اوور میں محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 67 رنز بنائے۔ ایل بی ڈبلیو پر آؤٹ دیے جانے پر انہوں نے امپائر سے ریویو مانگا، مگر تھرڈ امپائر نے بھی ان کے خلاف فیصلہ دیا۔
ان کے بعد مارک ووڈ نے ایک چوکا لگایا، تاہم وہ محمد عامر کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے۔
سٹورٹ بروڈ نے بھی عباس کی گینڈ پر وکٹ کیپر سرفراز کو کیچ تھما دیا۔ اس طرح چوتھے روز انگلش ٹیم اپنے مجموعی اسکور میں صرف چھ رنز کا اضافہ کر پائی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہیڈنلگے کی میدان میں جمعے کے روز سے شروع ہو گا۔
ع ت / ع الف