پاکستان کے سينئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ميڈيا پر غير اعلانيہ قدغنيں لگائی جا رہی ہيں۔ تاہم انہوں نے يہ بھی کہا کہ پاکستان ميں ذرائع ابلاغ کی ص ورتحال بيشتر علاقائی ممالک سے بہتر ہے۔ ان کے بقول حکومت پر تنقيد سے نمٹنے کے ليے آئندہ برس پيمرا سب سے بڑا ہتھيار ثابت ہو گا، جسے تواتر سے استعمال کيا جا سکتا ہے۔ مزيد تفصيلات جاننے کے ليے ديکھيے، ڈی ڈبليو کے ساتھ کامران خان کی گفتگو۔