1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میڈونا اور گئے رچی میں طلاق

16 اکتوبر 2008

معروف پاپ سٹار میڈونا اور گئے رچی کے مابین طلاق کی خبروں کی تصدیق ہو گئی ہے۔ تقریبا ساڑھے سات ساالہ پرانی شادی کے ختم ہونے کی تصدیق بدھ کے دن میڈونا اور گئے رچی کےترجمانون نے کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/FagJ
پاپ سٹار میڈونا اور ان کے شوہر گئے رچیتصویر: AP

گزشتہ کئی ماہ سے اڑنے والی افواہیں آخرکار سچ ثابت ہو ہی گئی ہیں۔ امریکی زرائع ابلاغ میں میڈونا ور رچی کےمابین اختلافات کی خبریں کئی ماہ سے بڑے تواتر سے چھپتی رہیں لیکن دونوں ہی، ان افواہوں کو بے بنیاد اور من گھڑت کہانیاں قرار دیتے ہوئے نظر انداز کرتے رہے۔

BdT Deutschland Madonna in Düsseldorf
تصویر: AP

ان افواہوں کے بیچ میڈونا اور رچی بڑی باقاعدگی کےساتھ اکٹھے بھی نظر آتے رہے ، شائد دونوں ہی اس خبر کو عام کرنے کے بارے میں کسی خاص وقت کی تلاش میں تھے۔ اب اس اطلاع کے بعد کے رچی اور میڈونا اچھے طریقے سے علیحدہ ہو رہے ہیں، میڈونا کی ترجمان نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ ان کی طلاق کا معاملہ عدالت سے رجوع کئے بغیر ہی خیر و عافیت سے طے پا جائے۔ واضح رہے کہ میڈونا اور رجی کی شادی دسمبر سن دو ہزار میں ہوئی تھی۔