وکلا لانگ مارچ لاہور رواں دواں
11 جون 2008اشتہار
کراچی سے روانہ ہونے والا یہ قافلہ جون کی شدیدگرمی اور چلچلاتی دھوپ میں ملتان پہنچا تو وہاں وکلا نے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے ملتان پہنچنے والوں کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نےملتان ہائی کورٹ ملتان میں ایک پر ہجوم جلسے سے خطاب کے بعد اس قافلے کو لانگ مارچ کی صورت لاہور کے لئے الوادع کیا اور خود ہوائی جہاز کے زریعے لاہور روانہ ہوئے۔
لانگ مارچ اس وقت وکلا رہنما علی احمد کرد کی قیادت میں لاہور کے لئے رواں ہے جو بالاخر دارلحکومت میں پارلیمان ہاؤس تک جائے گا اور وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمان ہاؤس کے سامنے اس وقت دھرنا دیں گے جب تک معزول عدلیہ کو تین نومبر والی جگہ پر دوبارہ بحال نہیں کیا جاتا۔