1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی

25 ستمبر 2006

پاکستان میں مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم تو کئی عشروں سے دنیا کی ایک بڑی اور مضبوط ٹیم سمجھی جاتی ہے جو کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح بھی رہ چکی ہے۔ لیکن پاکستان میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کو قائم ہوئے ابھی صرف ڈیڑھ سال ہوا ہے۔ پھر بھی ہانگ کانگ کی خواتین کی کرکٹ ٹیم کے ایک حالیہ دورے کے دوران پاکستانی وومن کرکٹرز نے مہمان ٹیم کو واش آﺅٹ کرکے ثابت کردیا کہ کرکٹ کے کھیل میں پاکستانی خواتین سے بھی بڑی امیدیں وابستہ کی جاسکتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYNa

ہانگ کانگ کے خلاف اپنی کامیابی کے نتیجے میں پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم اب خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو گئی ہے۔