سارہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ نہایت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی سارہ خان آج کل ڈرامہ سیریل 'وبال' میں انعم کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ہماری نمائندہ کوکب جہاں نے سارہ خان سے ان کی اداکاری اور پاکستان میں ٹی وی ڈرامہ کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی۔