1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کا میچ برابر

19 اکتوبر 2011

یورپی ممالک کے اہم اور نمایاں فٹ بال کلبوں کے ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ میں گزشتہ روز آٹھ میچ کھیلے گئے۔ ان میں جرمن کلب بائرن میونخ نے اپنا میج ناپولی کلب کے ساتھ برابری پر ختم کیا۔

https://p.dw.com/p/12uwT
ماریو گومیز پنالٹی کک مس کرنے کے بعدتصویر: picture-alliance/dpa

بائرن میونخ گزشتہ رات اطالوی کلب ناپولی کے خلاف میچ جیت سکتی تھی اگر دوسرے ہاف میں ماریو گومیز پنالٹی کک کو گول میں تبدیل کر دیتا۔ اٹلی کے شہر نیپلز کی ناپولی فٹ بال کلب کے گول کیپرMorgan De Sanctis نے جرمن کھلاڑی کی کک کو شاندار انداز میں روک لیا۔ اس طرح یہ میچ انجام کار برابری پر ختم ہوا۔ یہ میچ اطالوی شہر نیپلز کے سان پاولو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ حاصل ہوا۔ جرمن کلب بائرن میونخ اس وقت گروپ اے میں تین میچ کھیل کر سات پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ ناپولی کلب کے پانچ پوائنٹ ہیں۔

منگل کی رات چیمپئنز لیگ کے گروپ اے میں بائرن میونخ اور ناپولی کے درمیان میچ شروع ہونے کے دومنٹوں کے اندر اندر جرمن کلب کے کھلاڑی ٹونی کرُوز (Toni Kroos) نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ جرمن کلب کی اس برتری کو انتالیسویں منٹ میں میزبان کلب کی جانب سے ہونے والے گول نے ختم کردیا۔ یہ گول ہولگر بادشٹوبے (Holger Badstube) نے کیا۔

SSC Neapel vs. Bayern München Flash-Galerie
بائرن میونخ کے کھلاڑی گول کرنے کے بعدتصویر: dapd

چیمپئنز لیگ کے مزید میچ آج بدھ کی شام میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ سال بنڈس لیگا کی فاتح ڈورٹمنڈ کی ٹیم آج یونان کے فٹ بال کلب اولمپیاکس (Olympicos) کے خلاف میچ کھیلے گی۔ یہ میچ یونانی دارالحکومت ایتھنز کے نواح میں واقع شہر پیریاس (Piraeus) کےKaraiskakis Stadium میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے میں کل بتیس ٹیمیں شریک ہوتی ہیں۔ ان تمام ٹیموں کو آٹھ مختلف گروپوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔ ہرگروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں۔ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مرحلے پر ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو بار کھیلتی ہیں۔ فائنل میچ انیس مئی سن 2012 کو جرمن شہر میونخ میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں