1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں بائرن میونخ کی شکست

20 مئی 2012

انگلش فٹ بال کلب چیلسی نے جرمن کلب بائرن میونخ کو شکست دے کر چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ میچ کا فیصلہ پینیلٹیز پر چار تین سے ہوا۔ چیلسی کے لیے یہ پہلا یورپی ٹائٹل ہے۔

https://p.dw.com/p/14ysQ
تصویر: Reuters

دونوں ٹیمیں اس مقابلے کے لیے ہفتے کی شب میونخ کے آلایانس ایرینا میں اتریں۔ یہ ایک سخت مقابلہ تھا اور کھیل کے آخری دس منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر پائی تھی۔

تاہم نوّے منٹ کا کھیل ختم ہونے پر دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اسکور کر لیا۔ میچ کا پہلا گول کھیل کے 83ویں منٹ میں میونخ کے تھوماس میولر نے کیا۔ چیلسی کے دیدیئر دروگبا نے کھیل کے اٹھاسی ویں منٹ میں گول کر کے کھیل ایک ایک سے برابر کر دیا۔

Champions League Finale Mai 2012 FC Bayern München gegen FC Chelsea
ایک ہفتے کے دوران میونخ کے لیے کسی فائنل میں یہ دوسری شکست ہےتصویر: Reuters

اس طرح میچ اضافی وقت تک جاری رہا۔ اس دوران بھی کوئی گول نہ ہو سکا اور میچ کا فیصلہ پینیلٹیز پر ہوا۔ چار مرتبہ چیمپیئن شپ کا تاج حاصل کرنے والے کلب بائرن میونخ کے لیے پینلٹی شُوٹ آؤٹ پر شکست کا یہ پہلا موقع تھا۔

حالانکہ اس کے لیے پینلٹی کِکس کا آغاز اچھا رہا تھا۔ اس کے کپتان فیلیپ لاہم نے پہلی کک پر گول اسکور کر لیا تھا جبکہ اس کے گول کیپر نویئر نے چیلسی کی پہلی کک ضائع کر دی تھی۔ تاہم اس کے بعد وہ چیلسی کے کھلاڑیوں کی بقیہ چار ککس روکنے میں ناکام رہے جبکہ میونخ نے اپنی آخری دو ککس ضائع کر دیں۔ اس کی جانب سے Ivica Olic اور نائب کپتان باسٹیان شوائن شٹائیگر نے ایک ایک پینلٹی ضائع کی، جس کی وجہ سے یہ میچ ان کی ٹیم کے ہاتھ سے نکل گیا۔

چیلسی کی جانب سے فیصلہ کُن پینلٹی کِک دیدیئر دروگبا نے لگائی۔ انہوں نے میونخ کے گول کیپر مانوئیل نویئر کو چکما دیتے ہوئے یہ گول کیا۔ اکتیس سالہ اس کھلاڑی کے یہ ممکنہ طور پر آخری میچ ہو سکتا ہے کیونکہ چیلسی کے ساتھ ان کا معاہدہ آئندہ ماہ ختم ہو رہا ہے۔

Champions League Finale Mai 2012 FC Bayern München gegen FC Chelsea
کھیل کا پہلا گول میونخ کی جانب سے کیا گیاتصویر: picture-alliance/dpa

اس شکست کے ساتھ بائرن کی ٹیم کو چیمپیئنز لیگ کے گزشتہ تین میں سے دو فائنلز میں شکست کا سامنا رہا ہے۔ اس سے قبل 2010ء میں یہ ٹیم اٹلی کے کلب انٹر میلان سے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں شکست کھا گئی تھی۔

گزشتہ ایک ہفتے میں کسی فائنل مقابلے میں بائرن میونخ کی یہ دوسری ہار ہے۔ اس سے پہلے جرمن چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے فائنل میں اسے ڈورٹمنڈ سے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست ہوئی تھی۔ 1995/96ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بائرن کی ٹیم کو یکے بعد دیگرے دو فائنل میچز میں شکست ہوئی ہے۔

ng/hk (AFP, AP)