1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہامریکہ

کیون میکارتھی کو بالآخر اسپیکر منتخب کر لیا گیا

7 جنوری 2023

چار دنوں تک جاری رہنے والی پارلیمان کی کارروائی کے دوران 14 بار ہونے والی ووٹنگ میں ناکام رہنے کے بعد ری پبلکن رہنما کیون میکارتھی بالآخر 15 بار ووٹنگ میں امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب کر لیے گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4LqwZ
امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اسپیکر، کیون میکارتھیتصویر: John Cherry/REUTERS

ری پبلکن رہنما کیون میکارتھی جمعہ کو ہونے والی تاریخی 14ویں کوشش میں بھی اسپیکر منتخب ہونے میں ناکام رہے تھے۔ جس کی وجہ ری پبلکن پارٹی کے اندر ہی انتہائی دائیں بازو کا ایک گروپ تھا جس نے اس وقت تک میکارتھی کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کر دیا تھا جب تک وہ اس گروپ کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کر لیتے۔

میکارتھی 12ویں اور 13ویں بار ہونے والی ووٹنگ میں ری پبلکن پارٹی کے زیادہ تر ارکان کو اپنے حق میں ووٹ دینے پر راضی کر چکے تھے مگر چونکہ پارلیمان میں ری پبلکن پارٹی کو معمولی سی ہی برتری حاصل ہے اسی باعث ری پبلکن پارٹی کے چند ارکان چار روز تک میکارتھی کے اسپیکر بننے کے خواب کی تعبیر کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے۔

USA Sprecherwahl im Repräsentantenhaus l McCarthy spricht mit Norman l Streit unter  Republikanern
میکارتھی 12ویں اور 13ویں بار ہونے والی ووٹنگ میں ری پبلکن پارٹی کے زیادہ تر ارکان کو اپنے حق میں ووٹ دینے پر راضی کر چکے تھے۔تصویر: Oliver Douliery/AFP

تاہم آج ہفتہ سات جنوری کو علی الصبح ہونے والی 15 بار ووٹنگ میں بالآخر انہیں امریکی پارلیمان کے ایوان نمائندگان کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔

ا ب ا/ک م (روئٹرز، اے پی)