1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آف اسپنر نے لیگ اسپنر کا عالمی ریکارڑ توڑ دیا

3 دسمبر 2007

سری لنکا کے آف اسپنر بولر مرلی دھرن نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا نیا عالمی ریکارڑ قائم کرلیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYMa

مرلی نے آسٹریلیا کے شہرہ آفاق لیگ اسپنر شین وارن کا ریکارڑ توڑا جنہوں نے 145ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 708وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
کینڈی میں انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں مرلی دھرن نے پال کالنگ ووڈ کو آوٹ کرکے 709 ویں وکٹ حاصل کی اور اس طرح ایک نیا عالمی ریکارڑ قائم کیا۔
مرلی اپنا 116واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے اپنے حالیہ دورے کے دوران دو ٹیسٹ میچوں میں محض چار وکٹیں ہی حاصل کیں۔وہ آسٹریلیا میں شین وارن کا ریکارڑ توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
کینڈی ٹیسٹ میچ میں مرلی نے انگلینڈ کے روی بوپارا کی وکٹ لے کر وارن کے ریکارڑ کی برابری کر لی اور پھر ایک لمبے انتظار کے بعد اُنہوں نے وارن کے قائم کردہ ریکارڑ کو عبور کیا۔
اپنے ایک پیغام میں شین وارن نے مرلی دھرن کو مبارک باد دی ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ کہ مرلی شاید ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڑ قائم کر سکتے ہیں۔وارن کے مطابق مرلی سری لنکا کے لئے ایک عظیم بولر ہیں اور اپنے کیریر کے دوران مرلی ٹیم کے لئے ایک اثاثہ ثابت ہوئے ہیں۔