پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ نے ابو ظہبی میں ڈی ڈبلیو اردو سے خصوصی گفتگو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان پانچ وکٹوں کو اپنی مرحوم والدہ کے نام کیا۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیست میچ جیتنے کے لیے مزید 139 رنز درکار ہیں۔