یورپی رہنما ارزولا فان ڈیئر لائن کی دوسری مدت کے حق میں
28 جون 2024یورپی رہنماؤں کی برسلز میں ہونے والی ایک سربراہی کانفرنس کے دوران یورپی کمیشن کی موجودہ صدر ارزولا فان ڈیئر لائن کو اسی عہدے پر دوسری پانچ سالہ مدت کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔
روس نے مغربی میڈیا کے بیشتر اداروں تک رسائی کو روک دیا
اسی اجلاس میں اسٹونیا کے وزیر اعظم کاجا کالس کو یورپی یونین کا اگلا خارجی امور کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا، جبکہ پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیو کوسٹا کو یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے اگلے چیئرمین کے طور پر چنا گیا ہے۔
یورپی یونین کا فطرت کی بحالی کا متنازعہ قانون منظور
ان تمام عہدوں پر تقرری کا حتمی فیصلہ یورپی یونین کی پارلیمان میں ووٹنگ کے بعد ہو سکے گا۔
فان ڈیئر لائن نے فیصلے کا خیر مقدم کیا
ارزولا فان ڈیئر لائن نے انہیں یورپی کمیشن کی صدارت کی دوسری مدت کے لیے نامزد کر نے پر یورپی یونین کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
یورپی پارلیمانی الیکشن کا آخری مرحلہ، اکیس ممالک میں ووٹنگ
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، ''دوسرے مینڈیٹ کے لیے میری نامزدگی کی توثیق کرنے کے لیے قائدین کی شکرگزار ہوں۔'' انہوں نے مزید کہا، ''اپنے دوستوں انٹونیو کوسٹا اور کاجا کالس کے ساتھ اس لمحے کا اشتراک کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔''
یورپی یونین کی آبادی میں بزرگ افراد کی شرح میں مسلسل اضافہ
ان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے پارلیمان میں اپنی نامزدگی کی تصدیق کے لیے ووٹ سے پہلے ہی وہ ایوان کے سامنے اپنا سیاسی ایجنڈا پیش کریں گی۔
جرمنوں کو یورپی یونین سے نکلنا بہت مہنگا پڑے گا، مطالعہ
کاجا کالس نے کہا کہ وہ ''کونسل کی حمایت سے واقعی اعزاز یافتہ محسوس کرر ہی ہیں۔'' انہوں نے اس کردار کو ''بہت بڑی ذمہ داری'' قرار دیا اور کہا، ''میرا مقصد یقینی طور پر یورپی اتحاد کے لیے کام کرنا نیز یورپی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔''
انٹونیو کوسٹا نے کالس اور فان ڈیئر لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ''مجھے یقین ہے کہ ہمارا تعاون یورپ اور یورپی شہریوں کی خدمت کے لیے بہت کامیاب رہے گا۔''
تینوں امیدواروں کا تعلق کن جماعتوں سے ہے؟
تینوں امیدواروں کا تعلق اعتدال پسند یورپی یونین کے حامی دھڑوں سے ہے اور یورپی یونین کی پارلیمنٹ آئندہ ماہ ان نامزدگیوں پر ووٹ کرنے والی ہے۔
یورپی یونین میں شمولیت: یوکرین مذاکرات کی شرائط پر پورا اترتا ہے، جرمن حکومت
فان ڈیئر لائن کا تعلق جرمنی کے اعتدال پسند گروہ سے، جبکہ انٹونیو کوسٹا ایک لبرل رہنما اور کاجا کالس کا تعلق سوشلسٹ گروپ سے ہے۔
یورپی یونین کے شہریوں کی غیر ملکی زبانوں پر مہارت میں اضافہ
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی جانب سے ان نامزدگیوں پر مزاحمت بھی کی گئی اور انہوں نے فان ڈیئر لائن کو ووٹ دینے سے پرہیز کیا، تاہم کوسٹا اور کاجا کالس کے خلاف ووٹ دیا۔
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
اطالوی رہنما جارجیا میلونی یورپی پارلیمنٹ میں دائیں بازو کے یورپی قدامت پسندوں اور اصلاح پسندوں کے بلاک کی سربراہ ہیں۔ اور اطلاعات کے مطابق ان نامزدگیوں پر اس گروپ سے بات چیت نہیں کی گئی جبکہ حالیہ انتخابات کے بعد یورپی پارلیمنٹ میں یہ تیسرا سب سے بڑا گروپ بن کر ابھرا ہے۔
بدھ کے روز اطالوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے میلونی نے غصے سے کہا کہ یورپی ووٹروں نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ ''جس راستے پر اب تک چلتے رہیں اسے ترک کر کے دوسرا راستہ اختیار کریں۔''
ص ز/ ج ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)