1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
میڈیاعالمی

اس سال 54 صحافی مارے گئے، ان میں سے ایک تہائی غزہ میں

12 دسمبر 2024

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، 2024 میں دنیا بھر میں 54 صحافیوں کو اپنے کام کے دوران یا اپنے پیشے کی وجہ سے قتل کیا گیا، جن میں سے ایک تہائی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔

https://p.dw.com/p/4o2SI
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک ملک ہے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک ملک ہےتصویر: Niall Carson/empics/picture alliance

جمعرات 12 دسمبر کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک ملک ہے جہاں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پریس کی آزادی کے لیے کام کرنے والی غیرحکومتی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز(آر ایس ایف) کے مطابق، اسرائیلی مسلح افواج اس سال 18 صحافیوں کی ہلاکت کی ذمہ دار تھی جن میں سے 16 غزہ اور دو لبنان میں مارے گئے۔

صحافیوں کے تحفظ اور میڈیا کی آزادی کے لیے نیا یورپی قانون

 لبنان کی سرکاری رپورٹوں کے مطابق ایک صحافی کے احاطے پر اسرائیلی فضائی حملے میں ٹی وی کے 3 عملہ ہلاک ہو گئے۔

آر ایس ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا، "فلسطین صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک ملک ہے، جہاں گزشتہ پانچ سالوں میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں یکم دسمبر تک کے اعداد و شمار کا احاطہ کیا گیا ہے۔

آر ایس ایف نے "اسرائیلی فوج کی طرف سے صحافیوں کے خلاف جنگی جرائم" کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں چار شکایات درج کرائی ہیں۔

صحافتی بہادری کا ایوارڈ چینی اور فلسطینی خواتین صحافیوں کے نام

اس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے کل" 145 سے زیادہ" صحافیوں کو اسرائیلی فوج نے قتل کیا ہے، جن میں سے 35 اپنی موت کے وقت کام کر رہے تھے۔

اس نے ہلاکتوں کی تعداد کو "غیر معمولی خون کی ہولی" قرار دیا۔

مبینہ طور پر اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل میں روئٹرز کے ویڈیو جرنلسٹ عصام عبداللہ ہلاک ہوگئے
مبینہ طور پر اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل میں روئٹرز کے ویڈیو جرنلسٹ عصام عبداللہ ہلاک ہوگئےتصویر: Thaier Al-Sudani/REUTERS

اسرائیل نے رپورٹ کی تردید کی

اسرائیل اس بات کی تردید کرتا ہے کہ وہ جان بوجھ کر صحافیوں کو نقصان پہنچاتا ہے لیکن یہ تسلیم کرتا ہے کہ کچھ صحافی فوجی اہداف پر فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مرسر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہم ان اعداد و شمار کو قبول نہیں کرتے۔ ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ درست ہیں۔"

غزہ کے بعد، 2024 میں صحافیوں کے لیے سب سے مہلک مقامات میں، سات اموات کے ساتھ پاکستان دوسرے نمبر پر رہا، اس کے بعد پانچ، پانچ ہلاکتوں کے ساتھ بنگلہ دیش اور میکسیکو تھے۔

گزشتہ سال جنوری سے دسمبر کے اسی عرصے میں دنیا بھر میں قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد 45 رہی تھی۔

آر ایس ایف کے اعداد و شمار کے مطابق، یکم دسمبر تک، دنیا بھر میں 550 صحافیوں کو قید کیا گیا، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 513 تھی۔

صحافیوں کو گرفتار کرنے کے لحاظ سے سب سے زیادہ تعداد والے تین ممالک میں چین (124، بشمول 11 ہانگ کانگ)، میانمار (61) اور اسرائیل (41) ہیں۔

مزید برآں، اس سال 55 صحافیوں کو یرغمال بنایا گیا، جن میں اغوا کیے گئے دو صحافی بھی شامل ہیں۔ تقریباً نصف، مجموعی طور پر 25 ، شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ گروپ کی قید میں ہیں۔

اس کے علاوہ 95 صحافی لاپتہ ہیں، جن میں 2024 میں سامنے آنے والے چار نئے کیسز بھی شامل ہیں۔

گلوبل میڈیا فورم: صحافت دباؤ میں ہے، جرمن وزیر خارجہ

ج ا ⁄ ص ز (اے ایف پی، ڈی پی اے)