اس سال کی بہترین الیکٹرانک مصنوعات
برلن میں جاری ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی نمائش میں ایک طرف تو الیکٹرانک مصنوعات تیار کرنے والے بڑے کاروباری ادارے موجود ہیں اور دوسری جانب نت نئے خیالات پر مبنی ایجادات کے ساتھ نئی کمپنیاں بھی۔
سام سنگ کا 85 انچ کا ہائی کوالٹی ٹی وی
برلن میں جاری ایفا 2018 میں سیم سنگ نے اپنا 85 انچ کے کیو ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرايا ہے۔ صارفین کو پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ 8K مواد تو ٹی پر بہت کم ہوتا ہے، تو اس کا فائدہ۔ سیم سنگ کا کہنا ہے کہ یہ ٹی وی 4K تصویروں کو 8K میں تبدیل خود کر لیتا ہے۔
پولورائیڈ ون سٹیپ پلس
دنیا کا مشہور ہاتھ کے ہاتھ تصاویر بنانے والا کیمرا اس بار ایک ڈیجیٹل موڑ سے گزر کر پولورائیڈ ون سٹیپ پلس کے ساتھ میدان میں آیا ہے۔ گو کہ یہ کیمرا روایتی فلم رول کے ذریعے کام کرتا ہے، مگر اس میں کئی جدید فنکشن متعارف کرا دیے گئے ہیں۔ اب یہ کیمرا پولورائیڈ اوریجنل ایپلیکشن سے جوڑا بھی جا سکتا ہے اور کئی طرح کے بیک گراؤنڈ مہیا کرنے کے علاوہ سیلفی لینے میں بھی معاون ہے۔
مانٹس کیو ڈرون
مانٹس کیو اس نمائش میں کئی زبردست ڈرونز لیے آئی ہے، جس میں کم ترین قیمت والا ڈرون بھی شامل ہے، جو صرف پانچ سو ڈالر کا ہے۔ اس ڈرون میں 4K کیمرہ، اسٹیبلائزر اور تہہ کر لیے جانے والے پنکھے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وائس کنٹرول اور چہرہ شناسی کی صلاحیتیں بھی رکھی گئی ہیں۔
سونی کا روبوٹ کتا
سونی کے آئی بو روبوٹ کتے نے بہت سی چیزیں اور حرکات سیکھ رکھی ہیں۔ یہ اس روبوٹ سیریز میں نئی پیش رفت کے ساتھ نمائش میں لایا گیا ہے۔ آئی بو آپ کو بتاتا ہےکہ کب پیار کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بہت سی دیگر پیاری پیاری شرارتیں کر کے بھی دل موہ لیتا ہے۔ بری خبر یہ ہے کہ سونی نے ابھی اسے یورپ میں ریلیز کرنے کی تاریخ نہیں بتائی۔
سام سنگ کا ’دی فریم‘
سام سنگ ’دی فریم‘ نامی یہ ٹی وی ڈبل ڈیجیٹل آرٹ ڈسپلے کا نمونہ ہے۔ اس ٹی وی کو اسی سال اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ 49 انچ کا یہ ٹی وی فن کے شاہ کار نمونوں کے ساتھ آپ کے ڈرائنگ روم کو کسی مشہور زمانہ میوزیم میں بدل دیتا ہے۔ فقط پانچ یورو ماہانہ ادا کر کے آپ دنیا بھر کی شاہ کار تصاویر اس فریم میں لا آباد کر سکتے ہیں۔
کوکون کے ہیڈفون
لندن کی ایک کمپنی برلن میں جاری اس نمائش میں شور کو منسوخ کرنے والے ہیڈفونز کے ساتھ موجود ہے۔ ان کے ساتھ آپ اپنی پسند کی موسیقی نہایت عمدہ طریقے سے سنیے۔ ان ہیڈفونز میں سانس کی مشقوں اور آرام کی ہدایات تک کے فنکشنز موجود ہیں۔ یہ ہیڈسیٹ اپنے صارف کی دماغی موجوں کی پیمائش کر کے یہ جان لیتے ہیں کہ آپ کس وقت آرام محسوس کر رہے ہیں۔
اسماٹ گھر ابھی پھیل رہے ہیں
ایفا میں اسمارٹ گھروں سے متعلق متعدد آلات بھی رکھے گئے ہیں۔ جرمن کمپنی بوش نے متعدد ایسے آلات رکھے گئے ہیں، جو ایپس کی مدد سے کنٹرول کیے جا سکتے ہیں، جن میں واشنگٹن مشینیں اور اونز شامل ہیں۔ ابھی دیگر کمپنیاں بھی ذہین الیکٹرونک آلات تیار کرتی نظر آتی ہیں۔