اسرائیلی سفیر برائے امریکہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ سیزفائر معاہدہ جلد متوقع ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر حملوں کا آغاز کیا تھا، جب کہ رواں برس ستمبر سے اسرائیل لبنان میں بڑی زمینی اور فضائی عسکری کارروائیوں میں مصروف ہے۔