1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اطالوی ساحل پر سیاحتی بحری جہاز کا حادثہ: ماحولیاتی آفت کا امکان

17 جنوری 2012

اطالوی ساحل پر بڑے سیاحتی جہاز کوسٹا کنکورڈیا کے حادثے کو ماحولیاتی ماہرین سمندری حیات اور ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے ایک بڑی آفت قرار دے رہے ہیں۔ بحری جہاز میں ایندھن کی بڑی مقدار موجود ہے۔

https://p.dw.com/p/13kcv
کوسٹا کنکورڈیاتصویر: REUTERS

اٹلی کے وزیر ماحولیات کوراڈو کلینی (Corrado Clini) کے مطابق اطالوی سمندی میں گہرے سمندر کے نیچے پتھریلی چٹان سے ٹکرانے والے سیاحتی بحری جہاز کوسٹا کنکورڈیا (Costa Concordia) میں سمندری حیات کے لیے نقصان کا باعث بننے والے تیل کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ وزیر کے مطابق تیل کی ٹینکیوں میں 23 سو ٹن تیل موجود تھا اور اس میں سے اب تک آدھا خارج ہو کر سمندری پانی کا حصہ بن چکا ہے۔ حادثے کے وقت تیل کے ٹینک بھرے ہوئے تھے۔

Schiffsunglück Costa Concordia
سیاحتی بحری جہاز سے بچائے جانے والے مسافرتصویر: picture-alliance/dpa

گزشتہ جمعے کی شام سیاحتی بحری جہاز کوسٹا کنکورڈیا نے روم کے شمال میں واقع بندر گاہ سے بحیرہ روم کے لیے ایک ہفتے کے سیاحتی دورے کا آغاز کیا تھا۔ روانہ ہونے کے بعد جہاز ابھی ساحلی پٹی کے قریب تھا کہ وہ زیر سمندر چھپی ایک چٹان سے ٹکرا گیا۔ یہ جہاز اِس وقت اُسی چٹان پر دراز ہے لیکن سمندری پانی میں موجوں کی ہلچل کی وجہ سے اس بحری جہاز کے غرق ہونے کا خدشہ ہے۔ جہاز پر سوار 42 سو مسافروں کو بچا لیا گیا۔ اس حادثے میں کم از کم سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جہاز کے عملے کے بیشتر اراکین ابھی تک لاپتہ ہیں اور غوطہ خور ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔

سیاحتی بحری جہاز جس سمندری علاقے میں حادثے کا شکار ہوا وہ جزیرہ گِگلیو (Giglio) کی پاس سمندری حیات کے لیے بنائے گئے پارک کی حدود میں واقع ہے۔ گِگلیو کا ساحلی علاقہ یورپ میں سمندر میں بلندی سے جمپ لگانے والے شوقین حضرات کے لیے بھی بہت شہرت رکھتا ہے۔ اٹلی کے ٹیکنو کریٹ وزیر اعظم ماریو مونٹی کی کابینہ کے رکن اور اطالوی وزیر ماحولیات کوراڈو کلینی کے مطابق بحری جہاز کا حادثہ جزیرے گِگلیو کے لیے انتہائی خطرے کا باعث بن گیا ہے۔

Schiffsunglück Costa Concordia
کوسٹا کنکورڈیا: مسافر بردار جہازتصویر: REUTERS

کوراڈو کلینی نے متاثرہ علاقے کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اس کوشش میں ہے کہ گِگلیو کو ماحولیاتی پریشانی سے بچایا جائے۔ وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کوششوں کو مزید استحکام دینے کے لیے جزیرے کے گردونواح میں ایمرجنسی کا نفاذ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس علاقے کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے وزیر اعظم ماریو مونٹی کی کابینہ نے فیصلہ کرنا ہے۔

کوسٹا کونکورڈیا جہاز کی لمبائی 290 میٹر ہے۔ یہ 15 سے 20 میٹر چوڑا ہے۔ اس کے اندر تیل ذخیرہ کرنے کی بڑی سہولت موجود ہے۔ یہ تیل جہاز کے تہوں میں موجود بنکروں کے اندرونی حصوں میں جمع کیا جاتا ہے اور اس کو پمپ کر کے باہر نکالنا خاصا مشکل خیال کیا جا رہا ہے۔ اس کی ملکیتی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو Pier Luigi Foschi کا بھی کہنا ہے کہ صورت حال ایمرجنسی کوششوں کا تقاضا کرتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے حادثے کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے اس کا ذمہ دار جہاز کے کپتان کو قرار دیا ہے۔

Fragezeichen
آپ کو یہی کوڈ تلاش کرنا تھا ۔ ہمیں یہ نمبر 4293، تاریخ17.1.12 اوراس رپورٹ کے بارے میں اپنی رائے ای میل یا ایس ایم ایس کر دیں۔تصویر: picture-alliance

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں