1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتافغانستان

افغان طالبان کے وزیر برائے مہاجرین بم دھماکے میں ہلاک

11 دسمبر 2024

خلیل الرحمان حقانی افغان طالبان کے حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی اور طالبان کے موجودہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا بھی تھے۔

https://p.dw.com/p/4o0hi
جلال الدین حقانی (درمیان میں) حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے چھوٹے بھائی اور افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا تھے
جلال الدین حقانی (درمیان میں) حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے چھوٹے بھائی اور افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا تھےتصویر: Wakil Kohsar/AFP

افغان وزیر برائے مہاجرین بدھ کو دارالحکومت کابل میں وزارت کے دفاتر میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔ ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ’’بدقسمتی سے مہاجرین کی وزارت میں ایک دھماکا ہوا اور وزیر خلیل الرحمان حقانی اپنے کچھ ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے۔‘‘ 
خلیل الرحمان حقانی افغان طالبان کے حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی اور طالبان کے موجودہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا بھی تھے۔

سراج الدین حقانی
سراج الدین حقانی تصویر: Wakil Kohsar/AFP/Getty Images


حقانی نیٹ ورک کو طالبان کی افغانستان میں دو دہائیوں کی شورش کے دوران امریکی اور افغان فورسز پر بعض انتہائی پرتشدد حملوں کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ 2021ء میں، جب سے طالبان نے افغانستان میں اقتدار سنبھالا ہے، امریکہ اور نیٹو کی قیادت میں غیر ملکی افواج کے خلاف اپنی جنگ ختم کرنے کے بعد سے افغانستان میں تشدد میں کمی آئی ہے۔
تاہم دہشت گروہ داعش کی علاقائی شاخ، جسے داعش خراسان کے نام سے جانا جاتا ہے، افغانستان میں سرگرم ہے اور وہ باقاعدگی سے شہریوں، غیر ملکیوں اور طالبان اہلکاروں کو جان لیوا حملوں کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔
ش ر⁄ ا (اے ایف پی)