اوباما کے رنگ تصاویر میں
پیٹ سوزا سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں وائٹ ہاؤس کے فوٹوگرافر تھے۔ ان کی بنائی ہوئی چند نایاب تصاویر میں باراک اوباما کے بطور امریکی صدر یادگار لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔
آسان رسائی
وائٹ ہاؤس کے انعام یافتہ فوٹوگرافر پیٹ سوزا نے کوسووو کے مہاجرین سے لے کر افغان جنگ تک کی تصاویر بنائی ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما نے انہیں وائٹ ہاؤس کا سرکاری فوٹوگرافر مقرر کیا تو انہیں امریکی صدر کو انتہائی قریب سے دیکھنے کا اتفاق ہوا۔
لوگوں کا صدر
پیٹ سوزا کی اس تصویر میں صدر اوباما کو وائٹ ہاؤس کی آئزنہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ کے کوریڈور میں ایک کسوڈین لارنس لپسکومب کے ساتھ مکے سے مکا ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کے شائع ہونے سے عام تاثر پیدا ہوا تھا کہ باراک اوباما بطور صدر عام لوگوں کے ساتھ بھی دوستانہ برتاؤ کرتے ہیں۔
امریکی صدر دفتر کے پردے
امریکی صدر باراک اوباما کے دور صدارت کے آخری ایام کی ایک تصویر، وہ اوول آفس میں کھڑے ہیں۔ اس وقت منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس کی اندرونی تزئین و آرائش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
اوول آفس میں رونق
پیٹ سوزا نے امریکی صدر اوباما کی جو تصاویر بنائی تھیں، اُس کے ایک مجموعے کا نام ’شیڈز‘ ہے۔ اوباما کے الیکشن جیتنے سے قبل سن 2008 میں انہوں نے ’ باراک اوباما کا عروج‘ کے نام سے بھی ایک کتاب شائع کی تھی۔ سن 2017 میں بھی پیٹ سوزا نے باراک اوباما کی تصاویر کا ایک مجموعہ شائع کیا۔ اُس میں سے ایک انتہائی یادگار تصویر۔
جرمن چانسلر اور باراک اوباما
ایسی ایک تصویر پیٹ سوزا کے علاوہ نیوز ایجنسی روئٹرز کے فوٹوگرافر نے بھی کھینچی تھی۔ یہ جرمن شہر کریون میں جی سیون سمٹ کے دوران چانسلر میرکل اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان نجی ملاقات کے موقع کی ایک تصویر ہے۔ اس تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ چانسلر میرکل کے امریکی صدور باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کی صورت حال کیسی ہے۔
صدر اوباما کا ایک یادگار لمحہ
پیٹ سوزا کا خیال ہے کہ امریکی صدر کی بنائی گئیں کئی تصاویر کے بارے میں یہ کہنا مشکل ہوتا ہے کہ یہ کتنی اہم ہو سکتی ہے۔ یہی تصویر ظاہر کرتی ہے کہ یہ ایک نایاب لمحہ تھا جب ایک کم سن بچے کے آگے صدر اوباما جھکے ہوئے ہیں اور وہ ان کے سر کو ہاتھ سے چھو رہا ہے۔
The man behind the lens
باراک اوباما کی تصاویر بنانے والی شخصیت پیٹ سوزا ایک ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر ہیں۔ انہوں نے باراک اوباما کے دورِ صدارت کے آٹھ برسوں میں مسلسل ان کی مصروفیات کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا۔ سوزا کے مطابق ان آٹھ برسوں میں صرف ایک دن علالت کی وجہ سے وہ فوٹوگرافی نہیں کر سکے تھے۔