1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ایرانی رہنما انتشار، موت اور تباہی پھیلاتے ہیں‘

25 ستمبر 2018

منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی تعریف کی جبکہ ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے بقول ایرانی رہنما ’انتشار، موت اور تباہی پھیلاتے ہیں‘۔

https://p.dw.com/p/35ULJ
US-Präsident Trump spricht vor der Generalversammlung der Vereinten Nationen in New York
تصویر: Reuters/S.Stapleton

جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے خاص طور پر شام میں ایران کے کردار پر بھی تنقید کی۔ اس دوران انہوں نے ایران کے ساتھ کیے گئے عالمی جوہری سے امریکی دستبرداری کے فیصلے کا دفاع بھی کیا۔

صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب سے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ امریکی اور ایرانی حکام کے مابین کسی بھی ممکنہ ملاقات سے قبل ایرانیوں کو اپنا لہجہ بدلنا ہو گا۔ ٹرمپ کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ مستقبل میں واشنگٹن اور تہران کے مابین اچھے تعلقات قائم ہوں، لیکن تہران کے لب و لہجے میں تبدیلی کے بغیر ایسی کسی بہتری کا کوئی امکان نہیں۔

ٹرمپ کی تقریر کی ایک اہم بات ان کی جانب سے شمالی کوریا کی تعریف تھی، جسے ان کے موقف میں ایک ڈرامائی تبدیلی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ ایک سال قبل اسی موقع پر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے شمالی کوریائی رہنما اُن کو ’راکٹ مین‘ بھی کہا تھا۔

UN Versammlung Antonio Guterres
تصویر: Getty Images/AFP/T. A. Clary

تاہم اس سال امریکی صدر نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی ہمت اور حوصلے کی داد دی اور کہا کہ تخفیف اسلحہ کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ جب تک جزیرہ نما کوریا جوہری ہتھیاروں سے پاک نہیں ہو جاتا، پیونگ یانگ پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وینزویلا حقیقی معنوں میں ’دنیا کی بری جگہوں‘ میں سے ایک ہے۔ ٹرمپ کے بقول وینزویلا میں صدر نکولاس مادورو کی قیادت میں ایک ’ظالم حکومت‘ اقتدار میں ہے۔ امریکی صدر کے مطابق اس جنوبی امریکی ملک کی موجودہ صورت حال کسی بھی طور قابل قبول نہیں۔

پاکستان اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کا رُکن منتخب