1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

باب وولمر کو قتل کیا گیا: جمیکا پولیس

23 مارچ 2007

جمیکا پولیس کا یہ کہنا ہے کو پاکستانی کرکٹ کوچ کو ان کے ہوٹل کے کمرے میں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYMv

جمیکا پولیس کے ڈپٹی کمشنر مارک شیلڈ کے مطابق باب کے قتل میں ایک سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ شیلڈ کے مطابق باب کا قاتل ان کے لئے اجنبی نہیں تھا اور انہوں نے اسے خود اپنے کمرے میں داخل ہونے دیا تھا۔ کیونکہ کمرے میں زبردستی داخل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
وولمر قتل کیس میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ گزشتہ روز ہی جمیکا پولیس نے پاکستانی کھلاڑیوں سے الگ الگ تحقیق کی۔