1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

باپ تين گيمز ميں کوئی گول نہيں، بيٹا پہلے ہی گيم ميں چار گول

2 ستمبر 2018

رونالڈو کو اس دور کے سب سے بہترين فٹ بالرز ميں گنا جاتا ہے ليکن اپنے نئے کلب کے ليے وہ اب تک ايک بھی گول اسکور نہيں کر پائے ہيں۔ اس دوران ان کے بيٹے نے يوونٹس کی ’انڈر نائن‘ ٹيم کے ليے اپنے پہلے ہی ميچ چار گول دے مارے۔

https://p.dw.com/p/34BD3
Cristiano Ronaldo mit Sohn

برطانوی کلب مانچسٹر يونائٹڈ اور پھر ہسپانوی کلب ريئل ميڈرڈ کے ليے کئی کئی سال شاندار فٹ بال کھيلنے کے بعد کرسٹيانو رونالڈو نے کچھ عرصہ قبل ہی اطالوی کلب يوونٹس ميں شموليت اختيار کی۔ تاہم جب سے رونالڈو اس سال موسم گرما ميں اطالوی فٹ بال ليگ کی چيمپئن ٹيم يوونٹس کے ساتھ ہيں ان کے ليے کچھ بھی ٹھيک نہيں ہو رہا۔ پہلے يوئيفا کے سال کے سب سے بہترين کھلاڑی کے ايوارڈ کے ليے لوکا موڈرچ بازی لے گئے اور رونالڈو يہ ايوارڈ نہ جيت پائے۔ ليکن ان کے ليے زيادہ اہم بات يہ ہے کہ سيری اے کے نئے سيزن ميں يوونٹس کے ليے اب وہ تين ميچز کھيل چکے ہيں اور اب تک وہ اپنے اس نئے کلب کے ليے ايک بھی گول نہ کر پائے۔

اسی دوران کرسٹيانو رونالڈو کے بيٹے رونالڈو جونيئر نے يوونٹس کی ’انڈر نائن‘ ٹيم کے ليے کھيلتے ہوئے اپنے پہلے ميچ ميں چار گول اسکور کر ڈالے۔ رونالڈو جونيئر نے اس ميچ ميں سات نمبر کی جرسی پہن رکھی تھی، وہی نمبر جو ان کے والد بھی پہنتے ہيں۔

يوونٹس کے کوچ ماسيميليانو اليگری کا کہنا ہے کہ اطالوی فٹ بال ميں مسائل مختلف ہوتے ہيں اور انہيں سمجھنے ميں کچھ وقت لگتا ہے۔ انہوں نے رونالڈو کی حمايت ميں کہا کہ فی الحال رونالڈو اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ نہيں کر پا رہے جيسی وہ کرتے آئے ہيں ليکن بريک کے بعد وہ تازہ دم ہوں گے اور انہيں يقين ہے کہ رونالڈو اپنا جادو دکھائيں گے۔

ع س / ع ب، نيوز ايجنسياں