ترکی ميں ان دنوں افراط زر آسمان کو چھو رہی ہے۔ ايسے ميں کئی لوگ کريڈٹ کارڈز کا سہارا لے رہے ہيں مگر اس کے بھی کئی نقصانات ہيں۔ ترک شہری کارڈز سے اخراجات پورے کرنے کے ايک چنگل ميں پھنستے ہی چلے جا رہے ہيں۔ کيا پاکستان ميں بھی ايسے حالات ممکن ہيں؟ قيمتيں آسمان کو چھو رہی ہيں اور تنخواہيں وہی ۔۔۔ ايسے ميں عوام کيا کرے؟