1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کا چھٹا میچ ڈے مکمل

عابد حسین23 ستمبر 2013

جرمنی میں فٹ بال کی قومی لیگ کے چھٹے میچ ڈے کی تکمیل پر ڈورٹمنڈ کی ٹیم بہتر گول اوسط کی بنیاد پربدستور پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔ دوسری پوزیشن بائرن میونخ کے پاس ہے۔

https://p.dw.com/p/19mAt
تصویر: Getty Images

بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر نیورمبرگ کی ٹیم پندرہویں مقام پر ہے اور اس کا ٹاپ ٹیم ڈورٹمنڈ کے خلاف میچ برابر کھیلنا حیران کن رہا۔ رواں ہفتے کے دوران ڈورٹمنڈ فٹ بال کلب کو یہ دوسرا دھچکا پہنچا ہے۔ پہلا شاک اُسے یورپی فٹ بال کلبوں کے اہم ترین ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ کے راؤنڈ میچ کے دوران پہنچا جب ناپولی فٹ کلب نے اُسے ایک گول سے ہرا دیا اور دوسرا ہفتے کی شام جب نیورمبرگ کے ساتھ میچ برابر کھیل کر دو پوائنٹس ضائع کر دیے۔ نیورمبرگ اور ڈورٹمنڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

Fußball Bundesliga VfB Stuttgart - Eintracht Frankfurt
اشٹٹ گارٹ کی ٹیم ان دنوں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہیتصویر: picture-alliance/dpa

ہفتے ہی کے روز جرمنی کے ریکارڈ ساز فٹ بال کلب بائرن میونخ کو شالکے کے خلاف صفر کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل ہوئی۔ اس کامیابی سے بائرن نے ڈورٹمنڈ کے درمیان دو پوائنٹس کے فرق کو برابر کر دیا۔ وہ ابھی تک دوسری پوزیشن پر ہے اور یہ گول اوسط کی بنیاد پر ہے۔ گول اوسط کی بنیاد پر ڈورٹمنڈ بدستور پہلے مقام پر ہے۔ ہفتے کے روز بائرن کی جانب سے میچ جیتنے کے بعد نئے کوچ پیپ گارڈیاولا کا کہنا ہے کہ یہ اس سیزن میں ان کی ٹیم کی بہترین پرفارمنس ہے اور میچ کے دوران ستر فیصد کنٹرول ان کے کھلاڑیوں کے پاس رہا۔ گارڈیاولا نے میچ میں کامیابی پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا۔ بنڈس لیگا میں بائرن میونخ کو مسلسل31 میچوں میں شکست نہیں ہوئی ہے۔ چیمپیئنز لیگ میں بھی بائرن کی ٹیم نے اپنا میج جیت لیا تھا۔

فتے کے روز کھیلے گئے ایک اور میچ میں بائر لیور کوزن نے مائنز کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ لیورکوزن کی ٹیم لیگ ٹیبل پر تیسری پوزیشن کی حامل ہے۔ اسی میچ میں بنڈس لیگا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے اشٹیفان کیسلنگ نے پانچواں گول کیا۔ ہفتے ہی کے روز ہینوور نے اپنا میچ جیت لیا۔ یہ میچ اُس نے آؤگزبرگ کی ٹیم کے خلاف کھیلا۔ ہینوور نے دو اور آوگز برگ کی ٹیم ایک گول کر سکی۔ لیگ ٹیبل پر ہینوور کی پوزیشن چوتھی اور آؤگز برگ کی پوزیشن آٹھویں ہے۔

Fußball Bundesliga Hannover 96 FC Augsburg Hannover Deutschland
ہینوور اور آؤگزبرگ کی ٹیموں کے میچ کا ایک منظرتصویر: picture-alliance/dpa

ہیمبرگ کی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا رہا۔ بریمن نے ہیمبرگ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ ہیمبرگ کی ٹیم اس وقت نچلی پوزیشنوں پر ہے۔ اگر اُس کو مزید نیچے جانا پڑا تو بنڈس لیگا کے اختتام پر اُسے تنزلی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ہیمبرگ کے اسپورٹس ڈائریکٹر کے مطابق ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے برٹ فان ماویژک کو نیا کوچ مقرر کرنے کی بات چل رہی ہے۔ وولفس برگ نے چھٹے میچ ڈے کے دوران ہوفن ہائیم کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔

چھٹے میچ ڈے کے آخری دن یعنی اتوار کے روز کھیلے گیے دونوں میچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے۔ پہلے میچ میں اشٹٹ گارٹ کی ٹیم اس وقت یقینی فتح سے دور چلی گئی، جب ان کے اہم کھلاڑی ویداد اِبسیوچ کھیل کے آخری منٹ میں ملنے والی پلنٹی کک پر گول کرے میں ناکام ہوگئے۔ یوں فرینکفرٹ اور اشٹٹ گارٹ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ نتیجہ رہا۔ اسی طرح فرائی برگ اور ہیرتھا برلن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بھی برابری پر ہی ختم ہوا۔ فرائی برگ کی ٹیم تاحال اپنی پہلی فتح کے لیے منتظر ہے۔