1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: ہیمبرگ نے میونشن گلاڈباخ کو شکست دے دی

18 دسمبر 2010

جرمنی کے قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے 17ویں میچ ڈے کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے ایک میچ میں ہیمبرگ نے میونشن گلاڈباخ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/Qf4M
تصویر: dapd

ہوم گراؤنڈ پر اس شکست کے بعد میونشن گلاڈباخ کی ٹیم لیگ میں 10 پوائنٹس کے ساتھ بدستور آخری پوزیشن پر ہے تاہم ہیمبرگ کی ٹیم اس فتح کے بعد 24 پوائنٹس کے ساتھ بنڈس لیگا میں آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل کا پہلا ہاف برابر رہا۔ کھیلے کے دوسرے ہاف کے آغاز کے صرف ایک منٹ بعد ہی ہیمبرگ کی طرف سے Eljero Elia نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم اس کے صرف دو ہی منٹ بعد میونشن گلاڈباخ کی طرف سے Igor de Camargo نے گول کر کے اس برتری کا خاتمہ کر دیا۔

کھیل کے 70 ویں منٹ میں میوشن گلاڈباخ کی طرف سے Thorben Marx نے ایک خوبصورت موو بناتے ہوئے بال گول میں پہنچانے کی کوشش کی تاہم ہیمبرگ کے گول کیپرفرانک روزٹ نے یہ یقینی گول بچا لیا۔ اس کے دو منٹ بعد Trochowski کی لگائی ہوئی ایک فری کک نے ہیمبرگ کو ایک مرتبہ پھر برتری دلا دی، جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

بنڈس لیگا کی اب تک کی ٹاپ ٹیم بوروسیا ڈورٹمنڈ آج فرینکفرٹ کے خلاف اپنا میچ کھیلنے جا رہی ہے، جبکہ لیگ میں دوسرے نمبر کی ٹیم بائر لیورکوزن اتوار کے روز فرائی برگ کا سامنا کرے گی۔

Flash-Galerie 1. Bundesliga Borussia Dortmund - Werder Bremen
ڈورٹمنڈ کی ٹیم لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر ہےتصویر: AP

آج ہفتے کو کھیلے جانے والے دیگر میچوں میں نیورمبرگ اور ہینوور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ شالکے اور کولون کا مقابلہ ہو گا۔ آج وولفس برگ اور ہوفن ہائم کی ٹیموں کے درمیان بھی میچ کھیلا جائے گاجبکہ بریمن اور کائزرزلاؤٹرن کی ٹیمیں بھی مدمقابل آئیں گی۔

آج کے روز کا آخری میچ سینٹ پاؤلی اور مائنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بنڈس لیگا کے آغاز پر کئی ہفتوں تک مائنز کی ٹیم پہلے نمبر پر رہی تاہم گزشتہ کچھ میچوں میں مائنز کو پے دے پے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت مائز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر30 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ چکی ہے۔ لیگ میں تیسرے نمبر پر ہیننوور جبکہ پانچویں نمبر پر فرائی برگ کی ٹیمیں ہیں۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں