1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: حزب اختلاف کا حکومت پر فون ٹیپ کرنے کا الزام

صلاح الدین زین ڈی ڈبلیو، نئی دہلی
31 اکتوبر 2023

بھارت میں حزب اختلاف کی متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت پر فون ہیک کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کانگریسی رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/4YEAN
راہول گاندھی
کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نے ایک پریس کانفرنس کی اور آئی فون 'ہیک' کے سلسلے میں مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ''ہمارے فون کو جتنا چاہیں ٹیپ کر سکتے ہیںتصویر: Hindustan Times/IMAGO

منگل کے روز کانگریس پارٹی کے رہنما ششی تھرور، ترنمول کانگریس کی مہوا موئترا اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے اسد الدین اویسی سمیت کئی اراکین پارلیمان نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ ان کے فون ٹیپ کرنے کے لیے ان کی ڈیوائسز کو ہیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارت: کیا نیا اپوزیشن اتحاد مودی کو بے دخل کر سکتا ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ انہیں آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کی جانب سے اس طرح کے ''خطرے کی اطلاع'' موصول ہوئی ہے اور یہ کہ ان کے آئی فونز پر ''ممکنہ ریاستی اسپانسرڈ اسپائی ویئر حملے'' کی وارننگ دی گئی ہے۔

کیا جناح کی مسلم لیگ اور بی جے پی میں کوئی تعلق ہے؟

کئی رہنماؤں نے وارننگ سے متعلق ایپل سے موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی پوسٹ کیے، جس میں انہیں خبردار کیا گیا کہ ''ایپل کو یقین ہے کہ ریاست کی جانب سے اسپانسرڈ حملہ آور آپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔''

راہول گاندھی کے خلاف کارروائی پر اب جرمنی کا ردعمل

منگل کے روز ہی ''، تاہم اپوزیشن ایسی کوششوں سے خوفزدہ ہونے والا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا، ''بہت کم لوگ اس کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ آپ جتنا چاہیں (فون) ٹیپ کر سکتے ہیں، مجھے پرواہ نہیں ہے۔ اگر آپ میرا فون لینا چاہتے ہیں تو میں آپ کو دے دوں گا۔ ہم لڑنے والے ہیں، ڈرنے والے نہیں ہیں۔''

راہول گاندھی
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے دفتر میں تین لوگوں کو اسی طرح کے پیغامات موصول ہوئے ہیںتصویر: Hindustan Times/IMAGO

اپیل کی وضاحت

راہول گاندھی کی پریس کانفرنس کے بعد ایپل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس کی جانب سے وارننگ تو بھیجی گئی ہے، تاہم اس ''خطرے کی اطلاع کسی مخصوص اسٹیٹ اسپانسرڈ حملہ آور سے منسوب نہیں کی گئی ہے۔''

مودی کی 'توہین' کرنے پر راہول گاندھی کو دو برس قید کی سزا

ایپل نے یہ بھی وضاحت کی کہ ریاست کے زیر اہتمام ایسے حملہ آوروں کا کام ''بہت اچھی مالی امداد کے ساتھ ہی نفیس بھی ہوتا ہے۔

بھارتی جمہوریت خطرے میں ہے، راہول گاندھی

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے دفتر میں تین لوگوں کو اسی طرح کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

حکومت کا رد عمل

مودی حکومت میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو کا کہنا ہے کہ 'ہیکنگ' سے متعلق ایپل کے الرٹ تنازعے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ تاہم حکومت نے حزب اختلاف کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ ''ریاست کی ایما'' پر حملہ آوروں نے ان کے آئی فون کو ہیک کرنے کی کوشش کی۔

 مرکزی وزیرنے کہا کہ ایپل نے کہا ہے کہ اس کے اس ''خطرے کی اطلاع'' 150 ممالک میں جاری کی گئی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس میں کچھ غلط بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان پیغامات کی تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ان لوگوں سے تعاون کی اپیل کی، جنہیں یہ وارننگ ملی ہے۔