بھارت میں مسلم شوہر اگر اپنی بیوی کو بیک وقت تین بار طلاق کا لفظ کہہ دے تو شادی ختم ہو جاتی ہے۔ فوری طلاق کے خلاف مقدمہ ملکی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے۔ تاہم بھارت میں کئی مسلم مذہبی گروپوں کا اصرار ہے کہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق مرد اپنی اہلیہ کو بیک وقت تین طلاقیں دینے کا بنیادی حق رکھتا ہے، اس لیے ملکی سپریم کورٹ اس مذہبی عمل میں مداخلت نہیں کر سکتی۔