1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ترکی: استنبول میں 'پرائیڈ پریڈ' پر پابندی اور گرفتاریاں

1 جولائی 2024

ترک پولیس نے استنبول میں ممنوعہ 'پرائیڈ پریڈ' پر چھاپہ مارا اور ایل جی بی ٹی کیو کی ریلی میں شرکت کرنے والے ایک درجن سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

https://p.dw.com/p/4hiFO
ایل جی بی ٹی کیو کی ریلی
ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ترک پولیس نے سڑکوں پر تلاشی لینے کے بعد اس وقت کم از کم 15 مظاہرین کو حراست میں لے لیاتصویر: Emrah Gurel/AP/picture alliance

اتوار کے روز ترکی کے شہر استنبول میں ایل جی بی ٹی اور اس سے وابستہ دیگر افراد پر مشتمل 'پرائڈ پریڈ' میں کئی سو لوگوں نے مختصر وقت کے لیے حصہ لیا۔ چونکہ اس ریلی پر پہلے سے ہی پابندی عائد تھی اس لیے ترک پولیس نے اس کے بعض شرکاء کو حراست میں لے لیا۔

استنبول میں پابندی کے باوجود ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کا پرائڈ مارچ

قوس قزح کے رنگوں والے جھنڈے لہراتے اور مختلف نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین ترکی کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کی معروف بغداد ایونیو پر تقریباً 10 منٹ تک مارچ کرنے میں کامیاب رہے، جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کر دیا۔

ترکی میں ’علمی آزادی پر قدغن‘ کے خلاف طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار

اس دوران استنبول کے دوسرے علاقے تقسم اسکوائر کو پولیس نے اپنے گھیرے میں لے رکھا تھا، جو کہ احتجاجی مظاہروں کے لیے ایک معروف مقام ہے۔

عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا

اس موقع پر ایل جی بی ٹی کیو ریلی کے منتظمین کے ایک نمائندے نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے، ''ہم پولیس کو دھوکہ دینے اور انہیں ہمارے ساتھ نمٹنے پر مجبور کرتے ہوئے کبھی نہیں تھکتے۔''

نیپال میں ہم جنس پسند افراد کی شادی کی قانونی منظوری

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ نے تمام سڑکیں اور چوک بند کر دیے، آپ نے ایک پورے شہر کی زندگی کو روک دیا، لیکن آپ یہ بھول گئے کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم پتھر چھید کر ایک دوسرے کو تلاش کریں گے۔''

کینیا میں سینکٹروں مسلمانوں کا ہم جنس پرستی کے خلاف احتجاج

ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ترک پولیس نے سڑکوں پر تلاشی لینے کے بعد اس وقت کم از کم 15 مظاہرین کو حراست میں لے لیا جب وہ شرکاء کے منتشر ہونے کے بعد وہاں پر پہنچی۔

استنبول میں پرائیڈ پریڈ پر پابندی

اس سے پہلے استنبول کے گورنر نے ایل جی بی کیو پلس کمیونٹی کی پرائیڈ پریڈ کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ انتظامیہ نے اپنے اس اقدام کی کوئی وجہ بتائے بغیر بس اتنا کہا تھا کہ ''غیر قانونی گروپ'' اجازت کے بغیر احتجاجی مارچ کرنا چاہتے ہیں۔

استنبول میں مظاہرین
ترکی میں صدر رجب طیب ایردوآن کے دور حکومت میں ایل جی بی کیو برادری یا دوسرے ہم جنس پرست گروپ لعن طعن کا شکار رہے ہیںتصویر: Emrah Gurel/AP/picture alliance

گورنر کے دفتر نے کہا کہ مرکزی تقسیم اسکوائر کے آس پاس کے علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور پیدل چلنے والوں کے ٹریفک کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ سال کی پریڈ کے دوران، جو کہ پابندی کے باوجود منعقد ہوئی تھی، کئی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔

بھارت: خواجہ سراؤں کا پولیس فورس میں بھرتی کا مطالبہ

ترکی میں صدر رجب طیب ایردوآن کے دور حکومت میں ایل جی بی کیو برادری یا دوسرے ہم جنس پرست گروپ لعن طعن کا شکار رہے ہیں۔ لیکن ملک میں ہم جنس پرستی غیر قانونی نہیں ہے۔

اس گروپ سے وابستہ 'پرائیڈ پریڈز' دنیا بھر میں اکثر جون کے آخری اتوار کے روز منعقد کی جاتی ہیں، جن کا مقصد اپنے حقوق کی جانب  عوام کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔

ص ز/ ج ا (ڈی پی اے، اے ایف پی، روئٹرز)