ترکی کے تیسرے سب سے گہرے غار میں پھنسے ایک امریکی شخص کو ایک ہفتے سے زائد زیر زمین پھنسے رہنے کے بعد بچا لیا گیا۔ مارک ڈکی اس ماہ کے شروع میں شدید بیمار ہونے کے بعد سینکڑوں میٹر نیچے پھنسے ہوئے تھے۔ لیکن دنیا کے سب سے بڑے اور پیچیدہ غار ریسکیو مشن کی بدولت اب وہ زمین کی سطح پر اپنی صحت یابی کے منتظر ہیں۔