1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن امن انعام 'ویسٹ فیلیا' موسیقار بارن بوئم کے نام

31 اکتوبر 2010

جرمنی کا ایک مؤقر امن انعام 'ویسٹ فیلیا' ایک اسرائیلی موسیقار ڈینیئل بارن بوئم اور ان کے آرکسٹرا 'ویسٹ ایسٹرن دیوان' کو دیا گیا ہے۔ اس انعام کی مالیت 50 ہزار یورو ہے۔

https://p.dw.com/p/Pukz
بارن بوئم جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹرویلے سے انعام وصول کرتے ہوئےتصویر: AP

ویسٹ ایسٹرن دیوان دراصل عرب، فلسطینی اور اسرائیلی نوجوانوں پر مشتمل آرکسٹرا ہے۔ بارن بوئم اور ان کے گروپ کو مشرق وُسطیٰ میں امن کے فروغ کی کوششوں کے سلسلے میں اس انعام سے نوازا گیا۔ 67 سالہ بارن بوئم نے یہ انعام جرمن شہر مونسٹر میں ہونے والی ایک تقریب میں وصول کیا۔

West-Eastern Divan Orchestra und Daniel Barenboim Proben Staatsoper Unter den Linden
بارن بوئم اور ان کا آرکسٹر 'ویسٹ ایسٹرن دیوان'تصویر: DW

ارجنٹائن میں پیدا ہونے والے بارن بوئم نے، جوکہ معروف پیانو نواز بھی ہیں انعامی تقریب میں شریک لوگوں کو بتایا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان لمبے عرصے سے جاری تنازعہ فوجی یا سیاسی تنازعہ نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کے درمیان انسانی تنازعہ ہے۔ بارن بوئم کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی موسیقی کے ذریعے اسرائیلی اور فلسطینی لوگوں کو قریب لانے کی کوشش کی ہے۔ بارن بوئم نے اس انعام سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے اور اپنے گروپ کے لیے انتہائی عزت افزائی قرار دیا۔

جرمن وزیرخارجہ گیڈو ویسٹرویلے نے انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بارن بوئم کو امن کے لئے کام کرنے والا ایک بہترین فرد قرار دیا۔

اس سے قبل 2008ء میں ویسٹ فیلیا امن انعام اقوام متحدہ کے سابق سیکٹری جنرل کوفی عنان کو دیا گیا تھا۔ جب کہ اسے بھی پہلے یہ انعام معروف موسیقار کُرٹ ماسور کے بھی دیا جاچکا ہے۔

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں