1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی کے چڑیا گھرکا ایک سرخ پانڈا لاپتہ

2 جولائی 2021

جرمنی کے ایک مغربی شہر کے چڑیا گھر سے نکلنے والا سرخ پانڈا ابھی تک لا پتہ ہے۔ یہ پانڈا ڈوئیس برگ کے چڑیا گھر سے لاپتہ ہوا۔ اس لاپتہ جانور کی تلاش بڑے انہماک کے ساتھ جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/3vwQ6
Deutschland | Zoo Duisburg vermisst Kleinen Panda
تصویر: Mathias Appel/Zoo Duisburg/dpa/picture alliance

ڈوئیس برگ کے زولوجیکل گارڈن کے حکام کے مطابق سرخ پانڈا جمعرات پہلی جولائی کو اپنے مقررہ علاقے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔ چڑیا گھر کے اہلکار قریبی علاقے میں اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سرخ پانڈا کو جب سے چڑیا گھر میں لایا گیا ہے تب سے اس کو 'جنگ‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

کاوان کی روانگی کے بعد اسلام آباد چڑیا گھر میں بڑی تبدیلیاں

لوگوں کے لیے ہدایت

ڈوئیس برگ چڑا گھر کی انتظامیہ نے قریبی علاقے کے رہائشیوں کو لاپتہ سرخ پانڈا  کے حوالے سے متنبہ کیا ہے کہ اسے نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ انسانوں کو نقصان پہنچانے یا حملہ کرنے والا جانور نہیں ہے یا دوسرے معنی میں یہ بے ضرر ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ بظاہر مشرقی ہمالیائی علاقے اور چین سے تعلق رکھتا ہے لیکن اس کا بڑی جسامت والے پانڈا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Deutschland | Zoo Duisburg vermisst Kleinen Panda
سرخ پانڈا زیادہ سے زیادہ ایک بلی کی جسامت جتنا ہوتا ہےتصویر: Mathias Appel/Zoo Duisburg/dpa/picture alliance

انتظامیہ نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ اس پانڈا کو کسے طریقے سے پکڑنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں یا کسی جگہ پر دیکھتے ہیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں اور خود اسے پکڑنے سے گریز کریں۔

سرخ پانڈا محدود علاقے سے کیسے نکلا؟

ڈوئیس برگ کی انتظامیہ اور مقرر کردہ نگران ابھی تک اس کا تعین نہیں کر سکے کہ جنگ نامی پانڈا کس طرح اپنے پنجرہ نما کمرے سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔ اس تناظر میں انتظامی اہلکار اس جانور کے نکلنے کے معاملے کی چھان بین جاری رکھے ہوئے ہیں اور کسی کوتاہی کی نشاندہی کی کوشش میں۔ انتطامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پانڈا ابھی بھی چڑیا گھر کے اندر موجود بڑے اور گھنے درختوں میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔

جفتی کی کوشش میں ریچھ نے ساتھی کی جان لے لی

سرخ پانڈا بڑی جسامت کا نہیں ہوتا

سرخ پانڈا کی کمزوری بانس کے درخت ہوتے ہیں لیکن اس میں سیاہ اور سفید کھال والے پانڈا جیسے خواص مشترک نہیں ہوتے۔ یہ زیادہ سے زیادہ ایک بلی کی جسامت جتنا ہوتا ہے۔ سر سمیت پوری جسم کی جسامت پچاس سینٹی میٹر یا بیس انچ ہوتی ہے۔

BdTD Berlin | Panda spielt im Schnee
سرخ پانڈا اور سیاہ اور سفید کھال والے پانڈا کے خواص مشترک نہیں ہوتےتصویر: Kira Hofmann/dpa/picture alliance

سیاہ اور سفید کھال والے پانڈا کے مقابلے میں سرخ پانڈا بونا دکھائی دیتا ہے۔ سیاہ و سفید جائینٹ پانڈا ڈیڑھ میٹر یا پانچ فٹ تک لمبا ہوتا ہے۔ اس جائنٹ پانڈا کا وزن ڈیڑھ سو کلو گرام تک ہو سکتا ہے۔

ہر وقت گالیاں دینے والے پانچ طوطوں نے چڑیا گھر انتظامیہ کو زچ کر دیا

سرخ پانڈا ناپید ہوتے جانوروں کی قسم ہے۔ اس کی نشو نما کے جنگلاتی علاقے کی کٹائی یا شہری علاقوں کے پھیلاؤ کی وجہ سے کم ہوتے جا رہے ہیں۔ ساری دنیا میں ان کی تعداد دس ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔

ع ح  ک م (ڈی پی اے، اے ایف پی)