1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

درد کو بیماری نہ سمجھنا ایک معاشرتی مسئلہ

26 مارچ 2010

محققین اس مفروضے پر تحقیق کر رہے ہیں کہ ریڑھ کی ہڈی اور دماغ میں رونما ہونے والی تبدیلیاں مریضوں کے اندر مسلسل درد کا باعث بنتی ہیں اور یہ تمام جسم کو کیسے متاثر کرتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/MfSQ
تصویر: BilderBox

انسانی جسم کےکسی بھی حصے میں پایا جانے والا دیرینہ درد ایک بیماری ہے اور اسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے- Leicester یونیورسٹی ہوسپٹل کے ٫ Pain Medicine ٬شعبے کے سربراہ اور ٫ کرونک پین پالیسی کوویلیشن کیمپین گروپ٬ کے چئیرمین اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر بیورلی کولٹ کے مطابق جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والے درد کو بیماری نہ سمجھتے ہوئے اسے جھیلتے رہنا ایک معاشرتی مسئلہ ہے جس کی جڑیں معاشرے میں پھیلی ہوئی ہیں- اس طرح کے درد کا علاج کچھ عرصے بعد دشوار ہو جاتا ہے- ڈاکٹر بیورلی کولٹ کا کہنا ہے کہ بہت سے مریض خود ہی اپنے درد کی وجہ تلاش کرتے رہتے ہیں تاہم زیادہ تر کیسس میں درد کے سبب کا سراغ نہیں لگ پاتا۔ ڈاکٹر بیورلی کولٹ اور ان کے ساتھی کوشش کر رہے ہیں کہ یورپ میں عوامی سطح پردرد کو ایک بیماری سمجھنے کا رجحان پیدا ہو-

Deutschland Gesundheit Rückenschmerzen Massage
یورپ میں کمر اور شانوں کے درد کی شکایت عام ہے۔تصویر: AP

برطانیہ میں تقریبا 8 ملین انسان کسی نا کسی قسم کے مسلسل درد کا شکار ہیں۔ تاہم ان میں سے محض 2 فیصد درد کے علاج کے لئے کسی اسپشلسٹ کے پاس جاتے ہیں۔ ایک تازہ ریسرچ بتاتی ہے کہ درد میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد کا ایک چوتھائی حصہ اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ ڈاکٹر ان کے درد کا علاج نہیں جانتے ہیں- محققین اس مفروضے پر تحقیق کر رہے ہیں کہ ریڑھ کی ہڈی اور دماغ میں رونما ہونے والی تبدیلیاں مریضوں کے اندر مسلسل درد کا باعث بنتی ہیں اور اس میں مبتلا انسان ڈیپریشن یا پژمردگی اور دیگر اعصابی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

Rückenschmerzen Therapie
جمناسٹک اور فیزیو تھراپی فٹ رکھتی ہے۔تصویر: BilderBox

ماہرین کے خیال میں فیزیو تھراپی یا جسمانی ورزش اور اسپورٹس وغیرہ کی مدد سے درد میں مبتلا مریضوں کا دھیان ان کے درد کی طرف سے ہٹایا جا سکتا ہے- یعنی ورزش یا فیزیو تھراپی کی مدد سے کچھ دیر کے لئے درد کا احساس ختم ہو جاتا ہے ۔ لندن کے Kings College میں عمر سے متعلق امراض کے Wolfson Center سے منسلک پروفیسر Steve Mcmahon کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران درد کا علاج کرنے والی بہت کم ادویات تیار کی گئی ہیں- تاہم ٫ Tanezumab نامی ایک دوا پر تجربات کئے جا رہے ہیں اور ماہرین اس کے نتائج کا غیر معمولی دلچسپی سے جائزہ لے رہے ہیں- یہ دوا گھٹنوں اور کولہے کے درد جس کی وجہ عموما Osteoathritis ہوتی ہے ، کا موثر علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کےAnesthetic Science کے شعبے کے پروفیسر IreneTracy نے ایک دلچسپ مفروضہ پیش کیا ہے- ان کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ایک غلط تصور پایا جاتا ہے وہ یہ کہ ٫ اذیت یا تکلیف اٹھانے کے فوائد ہوتے ہیں٬ انہوں نے کہا ٫ ہمیں اس قسم کی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوگا- اکیسویں صدی میں اس قسم کی سوچ ناقابل قبول ہے۔

14.03.2010 DW TV Projekt Zukunft Migraene3
آدھے سر کے درد کو درد شقیقہ کہتے ہیں، یہ بیماری زیادہ تر عورتوں کو ہوتی ہے۔

درد کی چند اقسام سب سے زیادہ عام ہیں:

درد شیقہ آدھے سر کا درد جسے جدید طبی اصطلاح میں مائیگرین بھی کہتے ہیں، نہایت شدت کا درد ہوتا ہے جو اکثر بھنوؤں سے شروع ہو کر پیشانی سے ہوتا ہوا آدھے سر تک جاتا ہے اور اکثر اس کے اثرات گردن تک محسوس ہوتے ہیں- درد شقیقہ کبھی کبھی پورے سر میں بھی ہوتا ہے- سر کے درد کی یہ قسم پورے جسم کو متاثر کرتی ہے- طبی ریسرچ سے پتا چلا ہے کہ مائیگرین مردوں سے زیادہ عورتوں کو ہوتا ہے بعض مریضوں میں اس کی شدت قے کا باعث بھی بنتی ہے- یہ مرض پرانا ہو جائے تو اس کا علاج مشکل ہوجاتا ہے- درد شقیقہ کی وجوہات جاننا بہت ضروری ہوتا ہے-

14.03.2010 DW TV Projekt Zukunft Migraene2
سردرد کی بیماری کی اصل وجہ نیند کی کمی ہاضمے کے نظام کی خرابی اور ڈیپریشن

ماہرین کے مطابق یہ درد زیادہ تر نیند کی کمی اور ٹینشن سے ہوتا ہے- درد شقیقہ کے علاج میں نیند اور ہاضمے کے نظام کی بہتری کا عمل بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے- گرمی کی شدت کے سبب ہونے والا سردرد بھی بہت عام بیماری ہے- اس کا ایک آسان اور موثر علاج تربوز کے گودے اور اس کے بیج سے کیا جا سکتا ہے-

رپورٹ کشور مصطفیٰ

ادارت عاطف توقیر