دنیا میں سب سے زیادہ چائے کون لوگ پیتے ہیں؟
دنیا میں مشہور ہے کہ برطانوی اور ترک شہری بہت زیادہ چائے پیتے ہیں۔ لیکن اب سب سے زیادہ چائے پینے کا عالمی ریکاڑد ایک دوسرے علاقے کے رہائشیوں کے پاس چلا گیا ہے۔
مشرقی فریزلینڈ عالمی چیمئین
دنیا میں سب سے زیادہ چائے پینے والے ممالک میں جرمنی 84ویں نمبر پر ہے۔ جرمنی میں چائے کی سالانہ کھپت فی کس 28 لیٹر ہے لیکن جرمنی کے علاقے مشرقی فریزلینڈ (اوسٹ فرائیس لنڈ) میں دنیا میں سب سے زیادہ چائے پی جاتی ہے۔ ریکارڈ انسٹی ٹیوٹ فار جرمنی کے مطابق وہاں فی کس سالانہ کھپت 300 لیٹر بنتی ہے۔ یہ برطانیہ سے 100 لیٹر زیادہ ہے۔
مشرقی فریزلینڈ میں چائے کی ثقافت
جرمنی کے نارتھ سی کے ساحل پر واقع مشرقی فریزلینڈ میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی سردی سے بچنے کے لیے چائے پینے کی رسم کئی عشروں سے چلی آ رہی ہے۔ آسام پتوں والی تیز چائے چینی کے برتنوں میں سفید یا براؤن راک شوگر کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ ذائقے کے لیے دودھ کی بجائے کریم کا ایک چمچ ڈالا جاتا ہے اور اسے چائے میں مکس کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
چائے اور وافلز
عمومی طور پر اتوار کو گپ شپ کے ساتھ ساتھ صرف کافی اور کیک ہی پیش نہیں کیا جاتا بلکہ چائے کے ساتھ وافلز بھی کھائے جاتے ہیں۔ چائے دنیا کا مشہور ترین مشروب ہے اور شاید اسی وجہ سے یہاں ہر مینیو میں کافی شامل نہیں ہوتی۔ اس جرمن علاقے میں اگر آپ چائے کے تین سے کم کپ پیتے ہیں تو میزبان برا بھی منا سکتا ہے۔
چائے کے نمونے اور معیار
ہیمبرگ میں قائم جرمن ٹی ایسوسی ایشن سالانہ ایک تہوار کا انعقاد کرتی ہے، جہاں ایک پینل چائے کے ذائقے اور معیار کو جانچتے ہے۔ یہ چیک کیا جاتا ہے کہ چائے کے لیبل پر جو لکھا ہے، کیا وہ اس معیار پر پورا اترتی ہے؟ اگر آپ پینل کا حصہ نہیں ہیں تو آپ چیک کرنے کے لیے مفت آرڈر دے سکتے ہیں۔
کھلی چائے یا پھر ٹی بیگز
چائے دنیا کا ایک مقبول ترین مشروب ہے اور کافی کی شہرت بھی اس سے کم ہے۔ اندازوں کے مطابق سن 2021ء میں 297 ارب لیٹر چائے پی جائے گی۔ جرمن شہری زیادہ تر بلیک اور گرین ٹی پینا پسند کرتے ہیں۔ تقریبا 60 فیصد جرمن بیگز کی بجائے کھلی چائے کو پسند کرتے ہیں۔
چائے اور دودھ
برطانیہ، پاکستان اور بھارت جیسے کئی ممالک میں چائے میں دودھ کے استعمال کا رجحان ہے جبکہ یہ خیال کئی جرمنوں کا موڈ آف کر دینے والا ہے۔ زیادہ تر جرمن بلیک یا گرین ٹی صرف چینی کی ایک ڈلی کے ساتھ پینا پسند کرتے ہیں۔
ادرک، پودینے اور کالی مرچ والی چائے
جرمنی کے کیفیز میں ادرک، کالی مرچ یا پھرہربل والی چائے بھی پیش کی جاتی ہے۔ لیکن جرمن ٹی ایسوسی ایشن انہیں ہاٹ ڈرنک تو سمجھتی ہے لیکن چائے تصور نہیں کرتی۔ چائے کی کیٹیگری میں شامل ہونے کے لیے بلیک یا پھر گرین ٹی کے پتے شامل ہونا ضروری ہیں۔
جرمن مارکیٹیوں میں جڑی بوٹیاں اور چائے
جرمنی کی مارکیٹوں میں متعدد ذائقوں والی چائے دستیاب ہے۔ ان کے رنگ اور ذائقے بھی مختلف ہوتے ہیں۔ مارکیٹنگ کے شعبے کو معلوم ہے کہ انہیں کیسے فروخت کرنا ہے۔ جسم کے حصوں کے نام پر ان کی برینڈنگ ہوتی ہے، جیسے معدے کے لیے، جگر کے لیے یا ہاضمے کے لیے چائے وغیرہ۔ یہاں تک کے سونے کے وقت کی چائے بھی دستیاب ہے۔