1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ريئل ميڈرڈ اور ڈورٹمنڈ چيمپئنز ليگ کے اگلے مرحلے ميں

6 مارچ 2013

فٹ بال کے يورپی چيمپئنز ليگ مقابلوں کے ناک آؤٹ مرحلے ميں منگل کی رات ريئل ميڈرڈ نے مانچسٹر يونائيٹڈ کو اور بوروسيا ڈورٹمنڈ نے شاختار ڈونیسک کو ہرا کر اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے ليے کواليفائی کر ليا۔

https://p.dw.com/p/17r7m
تصویر: picture-alliance/AP

مانچسٹر ميں کھيلے گئے ميچ ميں ميزبان ٹيم مانچسٹر يونائيٹڈ کو ايک گول کی برتری اس وقت حاصل ہوئی جب مخالف ٹيم کے دفاعی کھلاڑی سرجيو راموس نے غلطی سے گیند کو اپنے ہی گول میں پھینک دیا۔ يوں مہمان ٹیم نے own goal کر کے میزبان ٹيم کو جیسے ایک تحفہ پیش کر دیا۔ تاہم ريئل ميڈرڈ کے ليے لوکا موڈرچ اور کرسٹيانو رونالڈو نے ايک ايک گول کرتے ہوئے اس ميچ کا فيصلہ ابتدائی غلطی کے باوجود اپنے حق ميں کر ليا۔

مانچسٹر ميں کھيلا گيا يہ ميچ دونوں ٹیموں کے مابین مقابلے کا دوسرا مرحلہ تھا، جس کے اختتام پر ريئل ميڈرڈ اپنی حريف ٹيم مانچسٹر يونائيٹڈ پر 3-2 کی مجموعی برتری حاصل کرنے ميں کامياب رہی اور یوں اس نے ان مقابلوں کے اگلے مرحلے یعنی کوارٹر فائنل راؤنڈ کے ليے کواليفائی کر ليا۔ دونوں ٹيموں کے مابين پری کوارٹر فائنل مرحلے کا پہلا میچ گزشتہ مہينے ميڈرڈ ميں کھيلا گيا تھا، جو ايک ايک گول سے برابر رہا تھا۔

ڈورٹمنڈ کے کھلاڑی گول اسکور کرنے کے بعد
ڈورٹمنڈ کے کھلاڑی گول اسکور کرنے کے بعدتصویر: Reuters

مانچسٹر يونائيٹڈ اور ريئل ميڈرڈ کے درميان ميچ کے 56 ويں منٹ ميں ايک تنازعہ اس وقت کھڑا ہو گیا جب ريفری نے ميزبان ٹيم کے کھلاڑی نينی کو ريڈ کارڈ دکھاتے ہوئے کھيل سے خارج کر ديا۔ يونائيٹڈ کے کھلاڑيوں نے اس فيصلے کو سخت قرار ديتے ہوئے کافی احتجاج کيا تاہم ريفری کا فيصلہ اٹل رہا اور يوں يونائيٹڈ کو ميچ کا باقی حصہ دس کھلاڑيوں کے ساتھ کھيلنا پڑا۔ ميزبان ٹيم کے مینيجر سر ایلیکس فرگوسن بھی ريفری کے اس فيصلے سے بہت ناخوش نظر آئے۔

دوسری طرف منگل کی رات ہی جرمن فٹبال کلب بوروسيا ڈورٹمنڈ نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھيلے جانے والے موجودہ مرحلے کے دوسرے ميچ ميں يوکرائن کے کلب شاختار ڈونیسک کو باآسانی تين صفر سے شکست دے دی۔ ڈورٹمنڈ کے ليے فيليپے سينٹينا، ماريو گوئٹزے اور Jakub Blaszczykowski نے گول کيے۔ يوکرائن ميں کھيلے گئے اسی مرحلے کے پہلے مقابلے ميں دونوں ٹيموں نے دو دو گول اسکور کيے تھے۔ يوں second leg مقابلے ميں تين صفر سے کاميابی حاصل کرنے کے بعد ڈورٹمنڈ نے پانچ دو کی مجموعی برتری کے ساتھ چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے ليے کواليفائی کر ليا ہے۔

چيمپئنز ليگ ميں دو دیگر جرمن ٹيميں شالکے اور بائرن ميونخ اپنے اپنے ميچ 12 اور 13 مارچ کو کھيليں گی۔

as / mm (dpa)