1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہشمالی امریکہ

امریکہ میں سرمائی طوفان، پورا ملک 'جان لیوا' سردی کی زد میں

23 دسمبر 2022

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ 'مہلک' ہونے کے ساتھ ہی امریکہ اور کینیڈا میں تباہی مچا سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے کرسمس کے تہوار کے موقع پر چار ہزار سے بھی زیادہ پروازوں کو اب تک منسوخ کیا جا چکا ہے۔

https://p.dw.com/p/4LLm8
Winter Wetter in den USA
تصویر: Travis Heying/The Wichita Eagle/AP/picture alliance

امریکی محکمہ موسمیات نے 22 دسمبر جمعرات کے روز ملک کے بیشتر حصوں میں ''خطرناک ترین سرد موسم'' سے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی رات سے جمعہ کی صبح تک زبردست برفانی طوفان کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کی وجہ سے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری فارن ہائیٹ تک گر گیا ہے۔

امریکہ کے متعدد علاقوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے قطب شمالی میں اٹھنے والے طوفان کے سبب کم از کم ہفتے کے روز تک وسط مغربی، کینیڈا کی سرحد سے متصل جھیلوں اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

امریکہ: بائیڈن کو سمندری طوفان ایان میں 'کافی جانی نقصان' کا خدشہ

اس کا مطلب یہ ہوا کہ ملک کے تقریبا ًساڑھے چونتیس کروڑ باشندوں میں سے 20 کروڑ سے بھی زیادہ لوگوں کو اختتام ہفتہ کرسمس کے موقع پر شدید قسم کے موسم کا سامنا رہے گا۔ کئی عشروں کے بعد ملک کو اس تقریب کے موقع پر اس قدر سخت سردی کا سامنا ہے۔

سمندری طوفان آئرین نیو یارک پہنچ گیا

تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟

جمعرات کو ریاست مونٹانا کے ایک علاقے میں درجہ حرارت ڈرامائی طور پر گر کر منفی 45 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔  یہ ریاست شمال میں کینیڈا کی سرحد سے ملتی ہے۔ مونٹانا کے علاوہ شمالی اور جنوبی ڈکوٹا، نیبراسکا اور وائیومنگ جیسی ریاستوں کو بھی شدید سردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکہ میں طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی

امریکی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ابھی تک برفانی طوفان کا سلسلہ شروع نہیں ہوا، جس کے آغاز کے بعد موسم مزید شدید تر ہو جائے گا۔ امریکہ-کینیڈا کی سرحد کے قریب بڑی جھیلوں میں سب سے زیادہ برف باری کا امکان ہے، جس میں مجموعی طور پر دو سے چار فٹ تک برف پڑنے کی توقع ہے۔

حکام نے آگاہ کیا ہے کہ بعض علاقوں میں برفانی طوفان مزید ''خطرناک'' ثابت ہو سکتا ہے اور سرد برفانی ہوائیں جان لیوا بن سکتی ہیں۔

Wetter in den USA
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے بجلی منقطع ہو سکتی ہے اور لوگوں کو سفر ملتوی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہےتصویر: Travis Heying/The Wichita Eagle via AP/picture alliance

سفر کیسے متاثر ہو رہا ہے؟

سال کے اختتام پر کرسمس کا موقع سفر کے لیے مصروف ترین وقت ہوتا ہے۔ ان تعطیلات کے دوران لوگ اکثر چھٹوں پر نکلتے ہیں، تاہم خراب موسم کی وجہ سے ایسے تمام منصوبے متاثر ہو رہے ہیں۔ جمعے کی صبح تک ہزاروں پروازیں منسوخ کی جا چکی تھیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ 'فلائٹ اویئر' کے مطابق جمعرات کے روز ہی 2,350 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں، جبکہ جمعے کو مزید 2,120 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو  8,450 پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہوئیں۔

امریکہ کے ریلوے پسنجر سسٹم 'امٹریک'  نے بھی کرسمس کے دوران درجنوں ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے دسیوں ہزار افراد کے سفر میں خلل پڑا ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے بجلی منقطع ہو سکتی ہے اور لوگوں کو سفر ملتوی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گزشتہ برس اس موقع پر سفر کووڈ کی وبا کی وجہ سے مشکل ہو گیا تھا اور اس بار موسم کی خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔

کیا ہونے کی توقع ہے؟

پیشن گوئی کرنے والے ایک ایسے دھماکہ خیز سائیکلون کی توقع کر رہے ہیں، جو ماحولیاتی دباؤ میں بہت تیزی سے گرواٹ کی وجہ سے طوفان میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس کے کینیڈا کی سرحد کے قریب ہونے کی توقع ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اس کی وجہ سے ''ریکارڈ سردی اور جان لیوا ہوائیں عظیم میدانی علاقوں میں جمعہ تک ملک کے مشرقی نصف حصے تک پھیل جائیں گی۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت 40 سے 70 ڈگری منفی فارن ہائیٹ یعنی 40 سے 54 سینٹی گریڈ منفی تک گرنے کی توقع ہے۔ تیز جھونکوں اور بھاری برفباری سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے اور سفر میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک بھر کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسم سے متعلق انتباہات کو سنجیدگی سے لیں۔ انہوں نے جمعرات کو وفاقی عہدیداروں کے ساتھ بریفنگ کے بعد متنبہ کرتے ہوئے کہا: ''یہ برف باری کے دن کی طرح نہیں ہے جب آپ بچہ بن جاتے ہیں۔ یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔''

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)

امريکا ميں شديد طوفان، ہر طرف تباہی کے مناظر